خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 86
خطبات مسرور جلد 11 86 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 8 فروری 2013ء پھر انہی کا ایک اور خواب ہے اس کا ذکر کرتے ہوئے امیر محمد خان صاحب فرماتے ہیں کہ 24 رنومبر 1913 ء کی رات خواب کے اندر مجھے ایک ہندو سادھو دکھایا گیا جس کو کوڑھ کا مرض تھا مگر باوجود اس کے بدن اُس کا مضبوط تھا۔جو اپنے بدن کی مضبوطی نوجوان لڑکوں کو دکھلا کر رہبانیت یا تجرد کی ترغیب دیتا تھا اور تانبے پر گندھک اور سنکھیا کے ذریعہ رنگ چڑھا کر اُسے سونا ظاہر کرتا تھا۔( یہ خواب بیان ہو رہی ہے) میں نے سادھو سے کہا کہ تم میرے روبرو بھی سونا بنا کر دکھاؤ۔میرے اس کہنے پر وہ ذرا جھجکا مگر شیخی میں آ کر بنانے لگا۔میں نے اُسے کہا کہ دیکھو، اب میں تیرے مخصوص سونے کی حقیقت ظاہر کرتا ہوں۔یعنی اُسے آگ پر تاؤ دے کر اُس پر ہتھوڑا مارتا ہوں جس سے اُس کی اصلیت فوراً کھل جائے گی۔تب سادھو نے شرمندہ ہو کر مجھے کہا کہ آپ ایسا نہ کریں۔میرا پردہ فاش ہو جائے گا۔اس کے بعد میں نے اُس سادھو کے معتقدوں کو تبلیغ شروع کر دی۔وہ اُن کو جس راہ پر لگانا چاہتا تھا، اُس راہ سے ہٹانے کے لئے اسلام کی اصل حقیقت اُن کو بیان کرنی شروع کر دی۔کہتے ہیں جسے سادھو بھی بغور سنتا گیا۔( یہ خواب بیان ہو رہی ہے ) جب سادھو کے چیلوں پر اثر ہوا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی ضرور مرزا صاحب کی کتاب سنا کر جائیں۔تو کہتے ہیں اس کے بعد پھر میں نے سادھو سے مخاطب ہو کر کہا کہ دیکھو خدا تعالیٰ نے انسان میں کچھ طاقتیں رکھی ہیں۔اگر انسان انہیں جائز طور پر استعمال کرے تو فائدہ اُٹھاتا ہے۔اگر ان طاقتوں کو استعمال میں نہ لائے تو نقصان اُٹھاتا ہے۔مثلاً خدا تعالیٰ نے جو انسان میں رحم کی طاقت رکھی ہے، اب اگر ایک مظلوم عدالت میں دعویٰ دائر کرے اور ظالم کو سزا دلانا چا ہے مگر کوئی اُس کی گواہی نہ دے کہ کسی کو سزا دلا نارم نہیں تو کیا پھر ایسا کرنا جائز ہوگا؟ ہر گز نہیں۔یعنی ظالم کو تو بہر حال سزا دلوانی چاہئے ،اُس کے لئے تو کوئی رحم نہیں۔پھر کہتے ہیں (آگے میں خواب میں دیکھتا ہوں ) اب پھر اُن کو یہی کہتا ہوں کہ خدا نے جو آنکھیں دیکھنے کے لئے دی ہیں، اگر کوئی اُن سے کام نہ لے تو سخت نقصان اُٹھائے گا۔دیکھو اگر زمیندار آنکھیں بند کر چھوڑے اور اُن سے کام لے کر کھیتی باڑی کا کام نہ کرے تو کیا آرام پائے گا۔میری اس مثال سے اُس سادھو کے جو زمیندار معتقد تھے وہ خود بخود بے اختیار بول اُٹھے کہ خدا نے جو انسان میں اولاد پیدا کرنے کی طاقت رکھی ہے اگر اس کو استعمال نہ کیا جائے تو پیارے پیارے بچے کہاں سے حاصل ہوں؟ اس کے بعد پھر میں نے سادھو کے مریدوں کو مخاطب کر کے کہا کہ دیکھو یہ سادھو جو آپ کو اپدیش دینے کا مدعی ہے، اگر ان کے پیتا استری بھوگ نہ کرتے۔یعنی ماں باپ کا ملاپ نہ ہوتا تو یہ کہاں سے پیدا ہوتا۔تو یہ دلیل سن کر سادھو بہت متاثر ہوا اور کہنے لگا کہ پہلے لوگوں نے تو اس طریق کو اچھا ہی سمجھا تھا اور ان دلائل پر