خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 615
خطبات مسرور جلد 11 615 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 8 نومبر 2013ء ترقی کے لئے مفید وجود بنیں گے۔پس ہر ایک کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے در داور فکر کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔یہی باتیں ہیں جو تزکیہ نفس کا باعث بنتی ہیں۔آپس میں محبت، پیار اور بھائی چارے پیدا کر یں۔ایک دوسرے کے نقص اور خامیاں تلاش کرنے کی بجائے ایک دوسرے کی خوبیاں تلاش کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ : ”ہر ایک آپس کے جھگڑے اور جوش اور عداوت کو درمیان میں سے اٹھا دو کہ اب وہ وقت ہے کہ تم ادنی باتوں سے اعراض کر کے اہم اور عظیم الشان کاموں میں مصروف ہو جاؤ۔“ ( ملفوظات جلد 1 صفحہ 175 - مطبوعہ ربوہ ) فرمایا: ” تم یا درکھو کہ اگر اللہ تعالیٰ کے فرمان میں تم اپنے تئیں لگاؤ گے اور اس کے دین کی حمایت میں سائی ہو جاؤ گے تو خدا تمام روکاوٹوں کو دور کر دے گا اور تم کامیاب ہو جاؤ گے۔“ ( ملفوظات جلد 1 صفحہ 175۔مطبوعہ ربوہ ) اعلیٰ کام جس کی طرف توجہ دلائی ، وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے دین کو پھیلانے کے لئے سعی کرو، کوشش کرو۔اس وقت جس کا میابی کے حصول کے لئے ہمیں کوشش کرنی چاہئے وہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے مقصد کو پورا کرنا اور آپ کی بعثت کا مقصد بندے کو خدا تعالیٰ کے قریب کرنا اور اس سے زندہ تعلق پیدا کروانا ہے۔اسی طرح مخلوق کے جو ایک جو دوسرے پر حق ہیں اُن کی ادائیگی کی طرف توجہ دلانا اور اُن کی ادائیگی کرنا ہے۔اور یہ سب کچھ اُس وقت ہو سکتا ہے جب ہم کامل مومن بننے کی کوشش کریں تا کہ اسلام کی خوبصورت تعلیم ہر جگہ تک پہنچاسکیں۔پس پھر میں کہتا ہوں کہ ہر ایک کو اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے۔جاپان کی جماعت ایک چھوٹی سی جماعت ہے، اس میں اگر چند ایک بھی ایسے ہوں جو اپنے قول و فعل میں تضادر کھتے ہوں تو جماعت میں یہ بات ہر ایک پر اثر انداز ہوتی ہے، خاص طور پر نو جوانوں اور بچوں پر اس کا ایسا اثر پڑتا ہے کہ وہ دین سے دُور ہٹ سکتے ہیں۔جو جاپانی احمدیت کے قریب ہیں وہ بھی ایسی باتیں دیکھ کے دور ہٹ جائیں گے۔جو جاپانی عورتیں یا مرد احمدی مرد یا عورت سے شادی کے بعد احمدیت کے قریب آئے ہیں، وہ بھی دور چلے جائیں گے۔پس یہ بہت فکر کا مقام ہے۔سب سے پہلے اس