خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 584
خطبات مسرور جلد 11 584 43 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 اکتوبر 2013ء خطبہ جمہ سید نا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفتہ امسح الخامس اید اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 25 اکتوبر 2013ء بمطابق 25 اخاء 1392 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت المسمر ور، برزبن (Brisbane)،آسٹریلیا تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات کی تلاوت فرمائی: قُلْ آمَرَ رَبِّي بِالْقِسْطِ وَآقِيْمُوا وُجُوهَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَادْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينِ كَمَا بَدَأَكُم تَعُودُونَ (الاعراف:30) يبَنِي آدَمَ خُذُوا زِيْنَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا إِنَّهُ لا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ (الاعراف:32) ان آیات کا ترجمہ ہے۔تو کہہ دے کہ میرے رب نے انصاف کا حکم دیا ہے۔نیز یہ کہ تم ہر مسجد میں اپنی تو جہات اللہ کی طرف سیدھی رکھو۔اور دین کو اسی کے لئے خالص کرتے ہوئے اسی کو پکارا کرو۔جس طرح اس نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا اسی طرح تم مرنے کے بعد لوٹو گے۔پھر فرمایا کہ : اے ابنائے آدم !ہر مسجد میں اپنی زینت یعنی لباس تقوی ساتھ لے جایا کرو۔اور ا کھاؤ اور پیو لیکن حد سے تجاوز نہ کرو۔یقیناًوہ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے بر زبن (Brisbane) کے احمدیوں کو توفیق دی یا آسٹریلیا کے احمدیوں کو توفیق دی کہ یہاں اس شہر میں باقاعدہ مسجد کی تعمیر کریں۔پس اللہ تعالیٰ کے اس احسان کا جتنا بھی شکر ادا کریں، کم ہے۔تقریباً پندرہ سال پہلے آپ نے یہ جگہ خریدی تھی۔اس پر مشن ہاؤس اور ایک ہال بھی بنایا جس میں آپ نمازیں بھی پڑھتے تھے۔پھر جب 2006ء میں پہلی دفعہ میں آیا ہوں تو ان عمارتوں کے ہونے کے باوجود وہ رونق مجھے نہیں لگتی تھی جو اب با قاعدہ مسجد بننے سے نظر آتی ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا