خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 583 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 583

خطبات مسرور جلد 11 583 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 اکتوبر 2013ء جنہوں نے امریکہ سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی تھی اور آجکل ربوہ میں صدرانجمن کے دفاتر میں کام کر رہے ہیں۔اور دوسرے واقف زندگی بیٹے محمد احمد صاحب امریکہ میں تھے اپنی ملازمت چھوڑ کے پھر لندن آگئے اور وہاں میرے ساتھ ہیں۔یہاں آئے ہوئے تھے اپنی والدہ کی وفات کی وجہ سے چند دن پہلے ربوہ گئے ہیں اور دونوں بھائی بڑی وفا سے خدمت کرنے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو آئندہ بھی تو فیق دے۔اور مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔ان کی ایک بیٹی ہیں جو ہالینڈ میں رہتی ہیں اور ایک بیٹے ڈاکٹر ہیں وہ دبئی میں اور ایک امریکہ میں ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو جماعت سے اور خلافت سے وفا کا تعلق رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔مکرم میر محمود احمد صاحب بھی اب اپنے آپ کو کافی اکیلا محسوس کر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ اُن کو بھی اپنے فضل سے سکون کی کیفیت عطا فرمائے اور جو کمی ہے وہ اللہ تعالیٰ ہی اپنے فضل سے پوری فرما سکتا ہے۔ایک لمبا ساتھ ہو تو بہر حال احساس تو ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔جیسا کہ میں نے کہا نمازوں کے بعد ان کا غائب جنازہ ادا ہو گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 8 نومبر 2013ء تا 14 نومبر 2013ء جلد 20 شمارہ 45 صفحہ 5 تا9)