خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 45 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 45

خطبات مسرور جلد 11 45 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 جنوری 2013ء میں جانے والوں کی رپورٹ مرکز بھجوائے یا جن کو مختلف فیلڈز میں دلچسپی ہے، اُن کے بارے میں اطلاع ہو، پھر مرکز فیصلہ کرے گا کہ آیا اس کو کسی صورت میں اجازت دینی ہے۔اور پھر یہ بھی جیسا کہ میں کئی دفعہ کہہ چکا ہوں کہ اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچنے والے واقفین کو اپنے تجدید وقف کو کے عہد کو نہ بھولیں، لکھ کر بھجوایا کریں۔بانڈ (Bond) لکھیں۔اسی طرح واقفین ٹو کے لئے ایک رسالہ لڑکوں کے لئے ”اسماعیل“ اور لڑکیوں کے لئے ” مریم شروع کیا گیا ہے۔جرمن اور فریج میں بھی اس کا ترجمہ ہونا چاہئے۔اگر تو ایسے مضامین ہیں جو وہاں کے مقامی واقفین نو ، واقفات کو لکھیں تو وہ شائع کریں۔نہیں تو یہاں سے مواد مہیا ہو سکتا ہے اس کو یہ اپنی اپنی زبانوں میں شائع کر لیا کریں۔اردو کے ساتھ مقامی زبان بھی ہو۔اللہ تعالیٰ تمام ان والدین میں جنہوں نے اپنے بچے وقف کو کے لئے پیش کئے ، اس رنگ میں بچوں کی تربیت اور دعا کرنے کی طرف توجہ پیدا فرمائے جو حقیقت میں اُن کو واقفین کو بنانے کا حقدار بنانے والی ہوں۔اور یہ بچے والدین کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک ہوں۔بچوں کو بھی اپنے ماں باپ اور اپنے عہدوں کو پورا کرنے کی طرف توجہ دینی چاہئے۔اللہ تعالیٰ ان کو تو فیق بھی عطا فرمائے اور وہ حقیقت میں اُس گروہ میں شامل ہو جائیں جن کا کام صرف اور صرف دین کی اشاعت ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو تو فیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 8 فروری 2013 ء تا 14 فروری 2013 ، جلد 20 شماره 6 صفحه 5 تا 9)