خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 327
خطبات مسرور جلد 11 327 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 31 مئی 2013 ء ضروری ہیں۔اور یہ اُس وقت ہو سکتا ہے جب اللہ تعالیٰ کی نعمت کا اپنے اعمال کے ذریعہ سے بھی ہم اظہار کریں۔اسی طرح کینیڈا میں بھی اللہ تعالیٰ نے جیسا کہ میں نے کہا ایک چوتھائی آبادی تک اسلام کا تعارف، احمدیت کا تعارف کروایا اور وہاں بھی ان کو تبلیغ کے میدان کو وسعت دے کر اس کام کو سنبھالنا چاہئے۔اور یہ اپنی تربیت سے تبلیغ سے، شکر گزاری کے جذبات سے اور عبادت کے معیار حاصل کرنے سے حاصل ہوگا ، انشاء اللہ تعالیٰ۔اللہ تعالیٰ امریکہ کی اور کینیڈا کی ہر دو جماعتوں کو اور باقی دنیا کو بھی احسن رنگ میں یہ کام سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔یہاں میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ یہ نئے تعارف اور راستے جو کھلے ہیں ان میں دونوں ملکوں میں نوجوانوں کو یا نسبتاً جوانوں کو زیادہ کام کرنے کی اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی ہے۔پس آئندہ نسل کو پہلے سے بڑھ کر اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔دونوں جگہ پر سیکرٹریان خارجہ جوان ہیں اور اُن کی ٹیم بھی اللہ کے فضل سے اچھا کام کرنے والی ہے۔ان دونوں نے اپنے رابطوں کے ذریعوں سے بڑے وسیع کام کئے ہیں اور یہ جو رستے کھولے ہیں ، اب تبلیغ اور تربیت کے شعبوں کا کام ہے کہ ان سے آگے فائدہ اُٹھاتے چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو جزا دے اور عاجزی میں پہلے سے زیادہ بڑھائے۔یہ نہ ہو کہ ایک کام کر کے اپنے آپ پر کسی قسم کا فخر کر نے لگ جائیں۔بلکہ اللہ تعالیٰ کی عاجزی اُن میں پیدا ہو جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے، انکساری اور عجز جو ہے، وہ بہت ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی سب کو توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 21 جون 2013 ء تا 27 جون 2013 ، جلد 20 شماره 25 صفحه 5 تا 9)