خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 177 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 177

خطبات مسرور جلد 11 177 12 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 مارچ 2013ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسروراحمد خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز احمدخلیفة فرمودہ مورخہ 22 مارچ 2013ء بمطابق 22 امان 1392 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح - لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے ایک شعری کلام میں فرماتے ہیں کہ :۔وقت تھا وقت مسیحانہ کسی اور کا وقت میں نہ آتا تو کوئی اور ہی آیا ہوتا در ثمین صفحه 160 نظارت اشاعت ربوه) پھر آپ ایک کتاب میں ، ایک اشتہار میں فرماتے ہیں کہ :۔بعض نادانوں کا یہ خیال کہ گویا میں نے افتراء کے طور پر الہام کا دعویٰ کیا ہے، غلط ہے۔بلکہ در حقیقت یہ کام اُس قادر خدا کا ہے جس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا اور اس جہان کو بنایا ہے۔جس زمانہ میں لوگوں کا ایمان خدا پر کم ہو جاتا ہے اُس وقت میرے جیسا ایک انسان پیدا کیا جاتا ہے اور خدا اُس سے ہمکلام 66 ہوتا ہے اور اس کے ذریعہ سے اپنے عجائب کام دکھلاتا ہے۔یہاں تک کہ لوگ سمجھ جاتے ہیں کہ خدا ہے۔(کتاب البریہ، اشتہار واجب الاظہار۔روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 18) آج گو 22 / مارچ ہے لیکن 23 / مارچ کا دن جماعت احمدیہ میں یوم مسیح موعود کے حوالہ سے منایا جاتا ہے۔کل انشاء اللہ 23 مارچ ہے۔آج میں نے اس حوالے سے یہ مناسب سمجھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اپنے الفاظ میں آپ کی صداقت کا ثبوت، اللہ تعالیٰ کی تائیدات، امام الزمان کی ضرورت ، مسلمانوں کو آپ کو قبول کرنے اور مقام پہچاننے کی دعوت جو آپ نے دی ہے، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اپنے الفاظ میں وہ پیش کروں۔آپ فرماتے ہیں کہ : وہ حوادث ارضی اور سماوی جو مسیح موعود کے ظہور کی علامات ہیں، وہ سب میرے وقت میں ظہور پذیر