خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 12
خطبات مسرور جلد 11 12 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 4 جنوری 2013ء ناروے کے امیر صاحب بیان کرتے ہیں کہ ایک دن ایک لوکل جماعت میں مسجد بیت النصر کی تعمیر کی طرف توجہ دلائی گئی تو کچھ ہی دیر بعد انتہائی سرد برفباری کے موسم میں عبدالرحیم احمدی صاحب (مرحوم) مشن ہاؤس پہنچے اور درخواست کی کہ ان کے پاس ستر ہزار کرونرز کی رقم موجود ہے، وہ یہ سب مسجد کی تعمیر کے لئے پیش کرنا چاہتے ہیں۔تو اس طرح بعض لوگ بالکل لا پرواہ ہو کے کسی بھی فکر سے آزاد ہو کے اللہ تعالیٰ کی خاطر خرچ کرتے ہیں کیونکہ اُن کو علم ہے کہ نیک نیتی سے دیا گیا اللہ تعالیٰ کے ہاں قبولیت کا درجہ پائے گا اور بہر حال اللہ تعالیٰ پھر اُس کا بدلہ دیتا ہے۔یہ چند واقعات میں نے بیان کئے ہیں۔یہ تو قربانیوں کی داستانوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جو مالی قربانی کا عہد کر کے پھر پورا کرنے کے لئے ہر کوشش کرتے ہیں۔اس کے بعد اب میں جیسا کہ جنوری کے شروع میں وقف جدید کے نئے سال کا اعلان ہوتا ہے، وقف جدید کے 56 ویں سال کا اعلان کروں گا اور گزشتہ سال کی کچھ رپورٹ پیش کروں گا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے سال 55 میں جو 2012ء گزشتہ سال تھا جو 31 دسمبر کو ختم ہوا، جماعت نے پچاس لاکھ دس ہزار پاؤنڈ کی قربانی پیش کی۔گزشتہ سال کے مقابلہ میں تین لاکھ سترہ ہزار پاؤنڈ زیادہ ہے۔پاکستان تو اپنی پوزیشن قائم رکھتا ہی ہے، اس کے علاوہ پھر بیرونی دنیا میں نمبر دو کہہ لیں یا بیرونی دنیا کا اگر مقابلہ کریں تو نمبر ایک سے شروع کریں، تو اس دفعہ آپ لوگوں کے لئے بھی خوشی کی یہ خبر ہے کہ اس دفعہ وقف جدید میں برطانیہ بیرونی دنیا میں نمبر ایک پر ہے۔امریکہ نمبر دو پر، جرمنی نمبر تین پر، کینیڈا چار، انڈ یا پانچ ، آسٹریلیا چھ، انڈونیشیاسات، بیلجیئم آٹھ ، مڈل ایسٹ کی ایک جماعت ہے نویں نمبر پر اور سوئٹزرلینڈ دسویں نمبر پر۔کرنسی کے لحاظ سے گزشتہ سال کے مقابلہ پر وصولی میں جونمایاں اضافہ ہوا ہے وہ تین جماعتوں میں ہوا ہے۔آسٹریلیا میں 42۔5 فیصد ، انڈیا میں 31۔5 فیصد اور انڈونیشیا نمبر تین ہے 19۔25 فیصد۔اس کے علاوہ فرانس ، ناروے اور ترکی نے بھی گزشتہ سال کی نسبت نمایاں اضافے کئے ہیں۔فی کس ادا ئیگی کے لحاظ سے نمایاں جماعتیں یہ ہیں۔امریکہ نمبر ایک ہے، گودیسے مجموعی آمد میں نمبر دو پر ہے یعنی پاکستان کے بعد اگر دیکھا جائے تو نمبر دو پر ویسے نمبر تین۔لیکن فی کس چندے کے لحاظ سے یہ نمبر ایک ہیں، تقریباً 88 پاؤنڈ فی کس چندہ ان کا بنتا ہے۔سوئٹزر لینڈ کا55 پاؤنڈ سے زیادہ بنتا ہے۔برطانیہ کا تقریباً40، بیلجیئم 39، کینیڈ اتقریباً32 پاؤنڈ۔