خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 597
خطبات مسرور جلد دہم 597 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15اکتوبر 2012ء پھر Sir John Bagot Glubb یہ لیفٹیننٹ جنرل تھے۔1986ء میں ان کی وفات ہوئی۔یہ لکھتے ہیں کہ : قاری اس کتاب کے آخر پر ( جو کتاب وہ لکھ رہے تھے ) جو بھی رائے قائم کرے اس بات کا انکار ممکن نہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی تجربات اپنے اندر پرانے اور نئے عہد ناموں کے قصوں اور عیسائی بزرگوں کے روحانی تجربات سے حیران کن حد تک مشابہت رکھتے ہیں۔اسی طرح ممکن ہے کہ ہندؤوں اور دیگر مذاہب کے ماننے والے افراد کے ان گنت رؤیا اور کشوف سے بھی مشابہت رکھتے ہوں۔مزید یہ کہ اکثر اوقات ایسے تجربات تقدس اور فضیلت والی زندگی کے آغاز کی علامت ہوتے ہیں۔ایسے واقعات کو نفسانی دھو کہ قرار دینا کوئی موزوں وضاحت معلوم نہیں ہوتی کیونکہ یہ واقعات تو بہت سے لوگوں میں مشترک رہے ہیں۔ایسے لوگ جن کے درمیان ہزاروں سالوں کا فرق اور ہزاروں میلوں کے فاصلے تھے۔جنہوں نے ایک دوسرے کے بارے میں سنا تک نہ ہوگا لیکن اس کے باوجود ان کے واقعات میں ایک غیر معمولی یکجائی پائی جاتی ہے۔یہ رائے معقول نہیں کہ ان تمام افراد نے حیران کن حد تک مشابه رؤیا اور 66 کشوف اپنے طور پر ہی بنالئے ہوں۔باوجود اس کے کہ یہ افراد ایک دوسرے کے وجود ہی سے لا بلد تھے۔“ پھر جن لوگوں نے ہجرت حبشہ کی تھی اُن کے بارے میں لکھتا ہے : ” اس فہرست سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں تقریبا تمام وہ افراد شامل تھے جو کہ اسلام قبول کر چکے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے متشدد باسیوں کے درمیان یقیناً بہت کم پیروکاروں کے ساتھ رہ گئے تھے۔یہ ایک ایسی حالت ہے جو ثابت کرتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اخلاقی جرات اور ایمان کی مضبوطی کے اعلیٰ معیار پر قائم تھے۔(The Life and Times of Muhammad John Bagot Glubb, Stein And Day Publishers, New York, 1979, Page87, 119) History of the intellectual CK ✓ John William Draper Development of Europe میں لکھتے ہیں کہ : ”Justinian کی وفات کے چار سال بعد 569 عیسوی میں مکہ میں ایک ایسا حص پیدا ہوا جس نے تمام شخصیات میں سب سے زیادہ بنی نوع انسان پر اپنا اثر چھوڑا اور و شخص محمد ہے ( صلی اللہ علیہ وسلم) جسے بعض یورپین لوگ جھوٹا کہتے ہیں لیکن محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے اندر ایسی خوبیاں تھیں جن کی وجہ سے کئی قوموں کی قسمت کا فیصلہ ہوا۔وہ ایک تبلیغ کرنے والے سپاہی تھے۔ممبر فصاحت سے پُر ہوتا