خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 596 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 596

خطبات مسرور جلد دہم 596 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 5 اکتوبر 2012ء پھر The Outline of History کے مصنف ہیں پروفیسر ایچ جی ویلز (H۔G۔Wells) یہ کہتے ہیں کہ پیغمبر اسلام کی صداقت کا یہی بڑا ثبوت ہے کہ جو آپ کو سب سے زیادہ جانتے تھے، وہی آپ پر سب سے پہلے ایمان لائے۔حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہرگز جھوٹے مدعی نہ تھے۔اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اسلام میں بڑی خوبیاں اور با عظمت صفات موجود ہیں۔پیغمبر اسلام نے ایک ایسی سوسائٹی کی بنیاد رکھی جس میں ظلم اور سفا کی کا خاتمہ کیا گیا۔“ (The Outline of History by H۔G۔Wells, The Macmillan Company, New York, 1921 page579-580) پھر دی لیسی اولیرے (De Lacy O'Leary) اپنی کتاب اسلام ایٹ دی کر اس روڈز (Islam at the Cross roads) میں لکھتا ہے کہ : ” تاریخ نے اس بات کو کھول کر رکھ دیا ہے کہ شدت پسند مسلمانوں کا دنیا پر فتح پالینا اور تلوار کی نوک پر مقبوضہ اقوام میں اسلام کو نافذ کر دینا تاریخ دانوں کے بیان کردہ قصوں میں سے فضول ترین اور 66 عجیب ترین قصہ ہے۔“ (Islam at the Cross Roads by De Lacy O'Leary, London 1923p۔8) یعنی یہ جو تاریخ دان لکھتے ہیں ناں کہ تلوار کی نوک پر فتح پائی۔کہتا ہے یہ قصے فضول ترین قصے ہیں۔پھر مہاتما گاندھی ایک جریدہ Young India میں لکھتے ہیں کہ : میں اُس شخص کی زندگی کے بارہ میں سب کچھ جانا چاہتا تھا جس نے بغیر کسی اختلاف کے لاکھوں پر حکومت کی۔اُس کی زندگی کا مطالعہ کر کے میرا اس بات پر پہلے سے بھی زیادہ پختہ یقین ہو گیا کہ اسلام نے اُس زمانے میں تلوار کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں جگہ نہیں بنائی بلکہ اس پیغمبر کی سادگی ، اپنے کام میں مگن رہنے کی عادت، انتہائی باریکیوں کے ساتھ اپنے عہدوں کو پورا کرنا اور اپنے دوستوں اور پیروکاروں کے ساتھ انتہائی عقیدت رکھنا، بیباک و بے خوف ہونا اور خدا کی ذات اور اپنے مشن پر کامل یقین ہونا، اُس کی یہی باتیں تھیں جنہوں نے ہر مشکل پر قابو پایا اور جو سب کو ساتھ لے کر چلیں۔جب میں نے اس پیغمبر کی سیرت کے متعلق لکھی جانے والی کتاب کی دوسری جلد بھی ختم کر لی تو مجھ پر اس کتاب ( سیرت کے بارے میں جو بھی کتاب پڑھ رہے تھے ) کے ختم ہو جانے کی وجہ سے اداسی طاری ہوگئی۔The Collected Works of Mahotma Gandhi vol:29, 16th August 1924 to ماخوذ از ) 26 December 1924۔Under "92 My Jail Experiences" Page:133)