خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 751 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 751

خطبات مسر در جلد دہم 751 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 7 دسمبر 2012 ء حضرت دین محمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں جنہوں نے 1902ء میں بیعت کی تھی اور 1904 ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا تھا۔کہتے ہیں کہ میں 1902ء میں پیچش اور بخار سے بیمار ہو گیا۔اُن دنوں میں میرے والد صاحب کلکتہ میں محنت مزدوری کے لئے گئے ہوئے تھے۔میں خواب میں قادیان آ گیا۔پہلے میں نے قادیان کا کبھی خیال بھی نہیں کیا تھا۔کیا دیکھتا ہوں کہ ایک چھوٹا سا کمرہ ہے، اُس میں نیچے ٹاٹ بچھا ہوا ہے۔آگے چاروں طرف چار طا قیاں ہیں ( یعنی طاقچے بنے ہوئے ہیں۔دیوار کے اندر ایک جگہ رکھنے کے لئے بنی ہوتی تھی ) ہر طاقی میں ایک دوات ہے۔حضور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام وہاں ٹہل رہے ہیں اور کوئی مضمون لکھ رہے ہیں۔جس طاقی کی طرف جاتے ہیں وہاں سے ہی قلم بھر لیتے ہیں۔میں دروازہ پر جا کر کہتا ہوں کہ السلام علیکم۔حضور نے فرمایا وعلیکم السلام آؤ بیٹا تم آئے۔میں نے کہا حضور یونہی آیا ہوں۔فرمایا تم پرسوں کو راضی ہو جاؤ گے۔( یہ خواب بتا رہے ہیں ) تمہارا والد بہت لوگوں کے بس میں ہے وہ تم کو روپے بھیجے گا۔صبح اٹھتے ہی یہ خواب میں نے اپنے محترم و مکرم و محسن استاد حضرت سید بہاول شاہ صاحب کو سنایا۔انہوں نے میرے کہنے سے دوسرے دن بیعت کا خط لکھ دیا۔جواب موجود و محفوظ ہے۔(جب یہ بیان کر رہے تھے اُس وقت تک خط ان کے پاس تھا۔) کہتے ہیں دوسرے دن پھر خواب میں قادیان حضور کی خدمت میں حاضر ہو گیا۔پہلی ہی طرح حضور نے فرمایا۔آؤ تم آئے۔میں نے عرض کیا حضور یونہی آیا ہوں۔حضور نے فرمایا کہ آپ کے ایک لڑکا ہوگا۔وہ ایسا لڑکا ہو گا جو آپ کے کنبہ میں کبھی نہیں ہوا۔اُس کی ایک ران پر سیاہ داغ ہو گا۔پھر میں نے یہ خواب بھی حضرت شاہ صاحب کو سنایا۔غرض پہلے خواب کو جب تین دن ہوئے تو میں اب تندرست ہو گیا۔گویا کبھی بیمار ہی نہیں تھا۔تھوڑے دن کے بعد والد صاحب نے مبلغ تیس روپے ارسال فرمائے۔پھر تو مجھے ایسا عشق ہوا کہ کون وقت ہو، حضرت صاحب کی زیارت کروں۔والدین خفیہ مخالفت کرتے رہے۔1904ء میں لا ہور جا کر حضور کے دست مبارک پر بیعت کی، حضور کی خدمت میں قریباً پانچ دن رہا۔حضور کا مقام غالباً مرہم عیسی کے مکان پر تھا۔کہتے ہیں ایک مولوی لنگور کی طرح نالیوں (شیشم کے درخت) پر چڑھ کر بہت بکواس کرتا تھا اور ٹالی مولوی کے نام سے مشہور تھا۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ ( غیر مطبوعہ ) جلد 4 صفحہ 118 - 119 روایت حضرت دین محمد صاحب) حضرت حافظ ابراہیم صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں جنہوں نے 1899ء میں بیعت کی اور 1900ء میں دستی بیعت کی۔کہتے ہیں میں نے 1899ء میں بذریعہ خط کے بیعت کی اور اس