خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 717 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 717

خطبات مسر در جلد دہم 717 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 نومبر 2012ء وقف نو عمر چھ سال اور ایک بھائی مسعود احمد صاحب اور ہمشیرگان یادگار چھوڑے ہیں۔شہید مرحوم کی والدہ وفات پاچکی ہیں ، دوسری والدہ ان کی حیات ہیں۔بہر حال ان دونوں مرحومین کے جن کا میں نے ذکر کیا ہے، شہید کا اور ان (حافظ جبرائیل سعید صاحب) کا جنازہ غائب میں ابھی جمعہ کی نمازوں کے بعد پڑھاؤں گا۔آجکل پاکستان کے لئے عمومی طور پر بھی دعائیں کریں۔یہ شہداء احمدی شہداء تو اپنے عہدوں اور وفاؤں کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ جلد وہ وقت لائے جب احمدیوں کے لئے وہاں سہولتیں پیدا ہوں اور سکھ کے سانس لے سکیں۔آج سے اب محرم بھی شروع ہے اور محرم میں احمدیوں کے لئے تو پہلے سے بڑھ کر کر بلائیں بنانے کی کوشش کی جاتی ہے بلکہ خود بھی ایک دوسرے کو یہ قتل و غارت کرتے ہیں بجائے اس کے کہ اُس سے سبق سیکھیں۔آپس میں مسلمان مسلمان کی گردنیں کاٹ رہا ہے۔ان کے لئے بھی دعا کریں اور ان دنوں میں، اس محرم کے مہینہ میں بھی خاص طور پر درود اور صدقات کی طرف بہت زیادہ توجہ دیں۔امت مسلمہ کے لئے آجکل جو سخت حالات ہو رہے ہیں اُس کے لئے بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو بھی سچائی کا راستہ اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ یہ لوگ ان مشکلات اور ان عذابوں سے نجات حاصل کر سکیں۔اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں جس کے ذریعے سے کہا جا سکے کہ مسلم امہ کے لئے کوئی بچاؤ کا رستہ ہے سوائے اس کے کہ زمانے کے امام کو یہ ماننے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ان کو توفیق عطا فرمائے۔( الفضل انٹرنیشنل مورخہ 7 تا 13 دسمبر 2012 جلد 19 شماره 49 صفحہ 5 تا 8 )