خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 652
خطبات مسر در جلد دہم 652 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 اکتوبر 2012ء کی بیعت کر لی تو ہم سب سلسلہ بیعت میں داخل ہو جائیں گے۔لیکن ہوا کیا کہ جب آپ نے بیعت کر لی تو سب کے سب آپ کے دشمن ہو گئے اور آپ کے قتل کے منصوبے کرنے لگے۔مگر آپ نے نہایت ثبات اور استقلال سے اُن کا مقابلہ کیا اور تبلیغ کا سلسلہ عاشقانہ رنگ میں جاری رکھا اور قریباً اٹھارہ سال تک آپ آنریری مبلغ رہے اور آپ کی معرفت خدا کے فضل سے قریباً تین سو آدمی یا اُس سے زیادہ سلسلہ بیعت میں داخل ہوئے۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ۔غیر مطبوعہ رجسٹر نمبر 4 صفحہ 7 تا 17۔روایات حضرت مولوی محمد عبد العزیز صاحب ) تو یہ تھیں روایات۔پس یہ چند واقعات ہیں جو اُن لوگوں کے بیان کئے ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر بیعت کر کے اپنی روحانیت میں بھی مزید ترقی کی اور اللہ تعالیٰ کی ذات کا عرفان بھی اُن میں مزید بڑھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق و محبت کے نئے زاویے بھی اُن کے سامنے آئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جو عشق تھا اس کی وجہ سے آپ کے عاشق صادق سے وفا، اخلاص اور محبت بھی تمام دنیاوی رشتوں سے بڑھ کر اُبھری۔اللہ تعالیٰ ان بزرگوں پر ہزاروں ہزار حمتیں اور برکتیں نازل فرمائے اور ہمیں بھی زمانے کے امام کی بیعت میں آنے کے بعد اس بیعت کا حق ادا کرنے والا بنائے اور ہم اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنے والے ہوں اور اس طرف توجہ دینے والے ہوں۔آنے سے پہلے ایک افسوسناک اطلاع بھی آئی تھی جس کی تفصیلات تو ابھی نہیں آئیں کہ کراچی میں شاید جمعہ کے بعد ہی ایک فیملی جارہی تھی، وہ ناظم امور طلباء تھے۔وہ خود موٹر سائیکل پر تھے اور ان کی باقی فیملی کے لوگ شاید گاڑی میں تھے تو ان پر فائرنگ ہوئی۔یہ نوجوان تو شہید ہو گئے۔إِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ اور ان کے رشتے دار، والد اور دوسرے عزیز جو گاڑی میں سوار تھے وہ زخمی ہیں۔اللہ تعالیٰ شہید مرحوم کے درجات بلند کرے۔تفصیلات باقی آئیں گی تو پھر صورتحال سامنے آئے گی۔بہر حال یہ جو زخمی ہیں۔پتہ یہی لگا ہے ان کی حالت اللہ تعالیٰ کے فضل سے ابھی خطرے سے باہر ہے لیکن بہر حال دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو ہر قسم کی پیچیدگی سے بچائے اور شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔اسی طرح گھٹیالیاں سے بھی ایک شہادت کی اطلاع آئی ہے۔اللہ تعالیٰ ان شہیدوں کے درجات بلند کرے اور یہ جو زخمی ہیں جیسا کہ میں نے کہا ان کے لئے دعا کریں۔ویسے بھی عمومی طور پر پاکستان میں آجکل جو حالات ہیں بہت دعائیں کرنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو ہر قسم کے شر سے بچائے۔اس کے علاوہ ایک جنازہ بھی میں پڑھاؤں گا جو مکرمہ سیدہ امته الرحمن صاحبہ اہلیہ مکرم سید عبدالغنی شاه