خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 446 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 446

خطبات مسرور جلد دہم 446 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 جولائی 2012ء (Peace Village) کا ایک اور حصہ آباد ہو گیا ہے۔اسی طرح سڑک کی پار دوسری طرف بھی آبادی ہوگئی ہے۔میرا اندازہ ہے کہ تقریباً ہزار کے قریب گھر ایسے احمدیوں کے ہو گئے ہیں۔اس لئے ایک تو وہاں بڑی رونق رہتی ہے اور ہر وقت وہاں یہی تھا کہ جیسے احمدی ماحول ہی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے کینیڈا کی جماعت کے اخلاص و وفا کو دیکھ کر جیسا کہ میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی حمد سے دل بھر جاتا ہے کہ لوگ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کو عطا فرمائے ہیں۔یہ کیسی پیاری جماعت ہے جس نے خلافت سے محبت کی بھی انتہا کی ہوئی ہے تو جیسا کہ میں نے کہا روزانہ پیس ولیج میں رونق رہتی تھی۔اور بلکہ دن تھوڑے تھے اور رمضان تھا ورنہ اُن کے اخلاص و وفا کو دیکھ کر میرا تو دل چاہتا تھا کچھ دن اور وہاں رہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں میں سے یہ بھی فضل ہے کہ جلسہ کی جگہ بعض انتظامات کے لحاظ سے تنگ پڑ رہی ہے۔پارکنگ وغیرہ کی بھی بہت تنگی ہو رہی تھی۔اس لئے کینیڈا جماعت کو اپنے جلسہ کی وسعت کے بارہ میں بھی ، جگہ کے بارہ میں بھی سوچنا چاہئے۔اس بات کی فکر نہیں ہونی چاہئے کہ کس طرح انتظام ہوگا۔اللہ تعالیٰ جب ضرورت بڑھا رہا ہے تو انتظامات بھی فرما دے گا انشاء اللہ۔بشرطیکہ حقیقی شکر گزار بندے بنیں اور حمد کرنے والے بنیں۔ایک اور بات میں کینیڈا والوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں، کینیڈا میں بھی اور امریکہ میں بھی اور اب یہاں بھی پاکستان کے ریفیوجی یا اسائلم سیکرز بہت سے نئے آئے ہیں ، آج کل آ رہے ہیں، انہیں بھی یا درکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر فضل فرما دیا ہے تو اس کے فضلوں کو مزید جذب کرنے کے لئے وہ اپنے آپ کو دنیا میں گم کرنے کی بجائے اللہ تعالیٰ سے جوڑیں، اُس کے احکامات کو سامنے رکھیں، اُس کی رضا کو سامنے رکھیں۔نو جوان خاص طور پر یاد رکھیںکہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا جس قدر شکر گزار ہوتے ہوئے آپ اُس کی حمد کریں گے، اللہ تعالیٰ کے فضل بڑھتے چلے جائیں گے۔پاکستان سے جن تکالیف کی وجہ سے آئے ہیں انہیں ہمیشہ یادرکھیں تو خدا تعالیٰ بھی ہمیشہ یادر ہے گا۔نئے آنے والوں کو ، عورتوں کو بھی اور مردوں کو بھی ہمیشہ اپنے نیک نمونے قائم کرنے کی طرف توجہ رکھنی چاہئے تا کہ جہاں خدا تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بنیں وہاں لوگوں کے لئے بھی اور یہاں رہنے والے احمدیوں کے لئے بھی ایک نمونہ بنیں۔پس اس بات کو ہمیشہ یادرکھیں کہ یہاں آنا صرف دنیا کے لئے نہ ہو، بلکہ دین بھی مدنظر ر ہے۔اب انشاء اللہ تعالیٰ دو دن تک رمضان بھی شروع ہو رہا ہے اور امریکہ اور کینیڈا میں تو شاید کل