خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 445 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 445

خطبات مسرور جلد دہم 445 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 جولائی 2012ء ضائع ہوگا۔تو انہوں نے کہا کہ اگر یہ بات ہے تو میں آپ لوگوں کی رہائش کے قریب ایک بڑے ہوٹل میں ریسپشن کر دوں گا لیکن آپ نے آنا ضرور ہے۔بہر حال پھر اس وجہ سے انکار کی گنجائش بھی نہیں تھی۔چنانچہ انہوں نے دعوت کی اور بڑے اچھے الفاظ میں جماعت کا ذکر کیا، جماعت کے تعلقات کا ذکر کیا، جماعت کے کاموں کا ذکر کیا۔وہاں ان کے جو بھی لوگ آئے ہوئے تھے انہیں بھی وہاں دس پندرہ بیس منٹ اسلام کی خوبصورت تعلیم بتانے کی توفیق ملی۔پس تعلقات کے لحاظ سے کینیڈا جماعت کے بعض عہدیداروں کے بھی اور عام لوگوں کے بھی اچھے تعلقات ہیں۔اور وہ تعلقات جو پہلے قائم ہوئے تھے، نہ صرف قائم ہیں بلکہ بڑھتے جارہے ہیں۔پس جیسا کہ میں نے کہا، ہمیشہ یہ یاد رکھیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کے فضل کی وجہ سے ہے نہ کہ کسی نو جوان یا کسی بھی شخص کی ذاتی وجہ سے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے کینیڈا اجماعت عمومی طور پر اخلاص و وفا میں بڑی بڑھی ہوئی ہے۔میں نے گزشتہ خطبہ میں وہاں اُن کے انتظامات میں بعض خرابیوں کی وجہ سے کچھ ناراضگی کا اظہار کیا تھا تو افراد جماعت سے جب وہاں ملاقاتیں ہو رہی تھیں تو اُنہوں نے رو رو کر بھی اور خطوط کے ذریعے سے بھی بڑی معافی مانگی۔حالانکہ میری ناراضگی کا اظہار اگر کچھ تھوڑ اسا تھا تو وہ متعلقہ شعبہ جات کے بارے میں تھا، اُن کے عہدیداران سے تھا نہ کہ افرادِ جماعت سے۔یہ افراد جماعت کی محبت اور اخلاص ہی تھا جو میں نے اُن کو یہ کہا تھا کہ اگر ان کا خیال نہ ہوتا تو جلسہ امریکہ میں منتقل کر دیا جاتا۔پس مجھے وہاں افرادِ جماعت سے عموماً تو کوئی شکوہ نہیں۔ہاں جلسہ کے دوران جو بعض غلطیاں ہوئی ہیں۔عہد یداران کی طرف سے بھی ہوئیں یا اگر افراد میں سے ہوئیں تو جس طرح کہ عموماً خواتین کے ایک حصے سے ہر جگہ شکوہ رہتا ہے کہ وہاں کافی شور پڑتا رہا ہے اور انہوں نے توجہ سے جلسہ نہیں سنا لیکن ان تمام باتوں کی اصلاح عہد یداروں اور ڈیوٹی دینے والوں اور ڈیوٹی دینے والیوں کی صحیح رنگ میں ڈیوٹی کی طرف توجہ سے ہوسکتی ہے۔پس اگر معافی مانگنی چاہئے تھی تو عہد یداروں اور بعض ڈیوٹی دینے والوں کو، جس کا انہیں تو خیال نہیں آیا لیکن عام احمدی مرد اور عورتیں اس بات پر بے چین ہورہے تھے کہ میں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے کینیڈا جماعت کے اخلاص و وفا کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ کی حمد سے دل بھر جاتا ہے۔ایک تو وہاں ہیں ویج میں پہلی آبادی تو تھی لیکن اب ارد گرد اور بھی جگہ بن گئی ہے۔پیس و پیج