خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 357
خطبات مسر در جلد دہم 357 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 8 جون 2012ء ہے۔پس یہ نام نہاد علماء اسلام سے محبت کرنے والے نہیں۔صرف اپنے بندوں سے محبت کرنے والے ہیں اور اپنے مفادات کو چاہنے والے ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا کہ غیروں پر بھی ہماری باتوں کا اللہ تعالیٰ نیک اثر ظاہر فرماتا ہے جس کا اظہار یہ لوگ بر ملا ہمارے پروگراموں میں شامل ہوکر کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جب بھی میں مختلف ممالک کے دوروں پر گیا ہوں اور جماعتوں کے دوروں پر جاتا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیغام کے ذریعے اسلام کی نئی شان غیروں پر ظاہر ہوتے دیکھتا ہوں۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ گزشتہ دنوں بھی میں ہالینڈ اور جرمنی کے جلسہ سالانہ میں شمولیت کے لئے گیا ہوا تھا، جن میں شامل ہو کر جہاں افراد جماعت سے ملنے اور انہیں کچھ کہنے کا موقع ملا وہاں غیروں کے ساتھ بھی کچھ پروگرام ہوئے ، اور ان پروگراموں کا اُن غیروں پر بھی نیک اثر قائم ہوا۔پھر وہ غیر جو جلسہ دیکھنے کے لئے اپنے دوستوں کے کہنے سے شامل ہو جاتے ہیں، اُن پر بھی جماعت کی تعلیم اور نظام کا بہت اثر ہوتا ہے۔عموماً اپنی روایت کے مطابق سفر کے بعد میں مختصر أسفر کے حالات سناتا ہوں اور جلسوں کے انتظامی معاملات کے بارے میں بھی کچھ کہتا ہوں۔سو آج پہلے میں اپنی بات غیروں کے پروگرام سے شروع کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی جو بارش ہے ، یہ اُس کی چند جھلکیاں ہیں جن کو میں نے اس سفر میں دیکھا۔جیسا کہ میں نے بتایا کہ ہالینڈ کے جلسے میں بھی شمولیت کی۔کافی سالوں کے بعد ان کے جلسے میں میں نے شمولیت کی ہے۔یہاں سے روانہ ہونے سے پہلے سفر پر روانہ ہونے سے پہلے امیر صاحب ہالینڈ کا ، اُن کے جلسے میں شمولیت کے لئے خط آیا تھا کہ آپ آرہے ہیں ، وہ چاہتے ہیں کہ وہاں کے مقامی ڈچ لوگوں کے ساتھ بھی ایک تقریب ہو جائے۔پہلے تو میں نے انکار کر دیا۔اس کی ضرورت نہیں۔کیونکہ مجھے خیال تھا کہ جماعت کے افراد کے پڑھے لکھے اور سنجیدہ طبقے سے اتنے زیادہ رابطے نہیں ہیں۔پھر چند دن کے بعد مجھے خود ہی خیال آیا کہ یہ علاقہ جہاں ہمارا سینٹر ہے اور جہاں جلسہ منعقد ہونا ہے، یہ اُس دشمن اسلام کے علاقے میں ہے جو آئے دن اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بیہودہ گوئی کرتارہتا ہے۔اور یہ بڑا اچھا موقع ہے اگر اس علاقے میں سے کچھ سیاستدان اور پڑھے لکھے لوگ، اخباری نمائندے ہمارے فنکشن میں شامل ہو جائیں۔میرا خیال تھا کہ جماعت چھوٹی سی ہے اس لحاظ سے پندرہ ہیں لوگوں کو تو یہ شامل کر ہی لیں گے۔لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے سوا سو سے زیادہ لوگ اس میں شامل