خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 353
خطبات مسرور جلد دهم 353 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ یکم جون 2012ء غیر احمدی تھے ، بہت عزت سے پیش آتی تھیں۔سسرال والے بھی آپ کی نصائح اور باتوں کا بہت احترام کیا کرتے تھے۔اسی طرح قرآنِ کریم پڑھانے کا بہت شوق تھا۔جہاں بھی آپ رہی ہیں وہاں قرآنِ کریم بچوں کو پڑھایا کرتی تھیں۔قرآن کریم پڑھانے سے قبل پوری تیاری کیا کرتی تھیں۔اُس کے نوٹس لیا کرتی تھیں اور اپنے بچوں کو اکثر تکبر سے بچنے کی تلقین کیا کرتی تھیں۔جو رشتے دار کم تعلیم یافتہ ہیں ان کے بارے میں کہا کرتی تھیں کہ ان کے ساتھ کبھی تکبر سے پیش نہ آؤ۔اور فرماتی تھیں کہ بوریا نشینوں کے ساتھ بوریا نشین ہو جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور ان کی اولا د کو بھی خلافت سے وابستہ رکھے، جماعت سے وابستہ رکھے اور نیکیوں کی توفیق عطا فرمائے۔امیر صاحب کی رپورٹ کے مطابق تو آواز اچھی رہی۔لجنہ میں بھی اچھی رہی اور مردوں میں بھی بہت اچھی رہی لیکن پتہ نہیں echo کیوں واپس آ رہی تھی۔دوبارہ میرے الفاظ واپس آ رہے تھے۔بہر حال اگر اچھی رہی تو الحمد للہ اور اگر بہتری کی ضرورت ہے تو مزید بہتری کریں۔“ الفضل انٹر نیشنل مورخہ 22 جون تا 28 جون 2012 جلد 19 شماره 25 صفحه 5 تا 9)