خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 354
خطبات مسرور جلد دہم 354 23 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 8 جون 2012ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسروراحمد خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 8 جون 2012 ء بمطابق 8 احسان 1391 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن - لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ نے فرمایا: حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ خدا تعالیٰ کے آپ کی جماعت کی ترقی کے جو وعدے ہیں وہ ہر احمدی بلکہ مخالفین احمدیت بھی پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا کے کسی بھی ملک میں چلے جائیں وہاں احمد ی نظر آتے ہیں۔چاہے چند ایک ہی ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ: ”اللہ تعالیٰ نے اس جماعت کے لئے وعدہ فرمایا ہے وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ “ ( ملفوظات جلد دوم صفحہ 454 ایڈیشن 2003، مطبوعہ ربوہ ) اس حصہ آیت کا آپ کا اور الہام بھی تھا۔آپ نے اس کی وضاحت براہین احمدیہ میں یوں فرمائی ہے کہ ”اور جو لوگ تیری متابعت اختیار کریں ، یعنی حقیقی طور پر اللہ و رسول کے متبعین میں داخل ہو جائیں، اُن کو اُن کے مخالفوں پر کہ جو انکاری ہیں قیامت تک غلبہ بخشوں گا۔یعنی وہ لوگ حجت اور دلیل کے رو سے اپنے مخالفوں پر غالب رہیں گے۔“ (براہین احمدیہ حصہ چہارم روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 620-621 بقیه حاشیه در حاشیہ نمبر 3) یہ پہلا حصہ جو میں نے پڑھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کے لئے وعدہ فرمایا ہے یہ بیان کرنے کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: اور خدا کے وعدے بچے ہیں۔ابھی تو تخم ریزی ہو رہی ہے“۔( یہ ارشاد آپ کا اکتوبر 1902ء کا ہے، جب آپ نے فرمایا کہ ابھی تو تخم ریزی ہو رہی ہے) فرمایا ” ہمارے مخالف کیا چاہتے ہیں؟ اور