خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 286
خطبات مسر در جلد دہم 286 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 4 مئی 2012 ء طے کیا ہے۔تھوڑ اسا عرصہ بیچ میں گھوڑے پر بھی سواری کی۔یہ باتیں سن کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس پر ) فرمایا آپ نے بڑی ہمت کی ہے اور فرمایا کہ آپ کوئی کام جانتے ہیں؟ میں نے کہا حضور سوائے روٹی پکانے کے اور کوئی کام نہیں کر سکتا اور وہ بھی معمولی طور پر۔فرمایا نام لکھا دو۔ضرورت پڑنے پر ہم ( آپ کو ) بلالیں گے۔(اُس پر ) میں نے نام لکھا دیا۔”غلام حسین۔رہتاس ضلع جہلم“۔(رجسٹر روایات صحابہ ( غیر مطبوعہ ) رجسٹر نمبر 10 صفحہ نمبر 319 تا 321 روایت حضرت ملک غلام حسین صاحب مہاجر ) یہ تمام روایات اُن لوگوں کی ہیں جن کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ملنے کا شوق تھا اور زیارت کا شوق تھا۔اس کے لئے وہ تکلیفیں بھی برداشت کرتے تھے اور یہ تکلیفیں اُن کے لئے بہت معمولی ہوتی تھیں۔اُس کے مقابلے میں جو فیض انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پایا اور جو ایمان میں اُن کی زیادتی ہوتی تھی۔اللہ کرے ہم میں سے بھی ہر ایک یہ واقعات سن کر صرف 66 واقعات کے مزے لینے والے نہ ہوں بلکہ ہر واقعہ ہمارے ایمان میں بھی زیادتی پیدا کرنے والا ہو۔“ الفضل انٹر نیشنل مورخہ 25 مئی 2012 تا 31 مئی 2012 جلد 19 شمارہ 21 صفحہ 5 تا 8 )