خطبات محمود (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 258 of 413

خطبات محمود (جلد 9) — Page 258

258 ہے۔عمارتیں گرتی ہیں اور ان کا کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن ان عمارتوں کے ساتھ اسلام کی روایات وابستہ ہیں۔پس ہمیں دن کو بھی اور رات کو بھی۔سوتے بھی اور جاگتے بھی دعائیں کرنی چاہئیں کہ خدا تعالی اپنی طاقتوں سے اور اپنی صفات کے ذریعے ان کو محفوظ رکھے اور ہر قسم کے نقصان سے بچائے۔میں یہ بھی نصیحت کرتا ہوں کہ تفرقہ اور نفاق سے بچو۔دیکھو تفرقہ اور نفاق کس قدر نقصان پیدا کر دیتا ہے۔یہ بغض کا ہی نتیجہ ہے ورنہ نجدی اگر بغض میں نہ ہوتے اور لڑ نہ رہے ہوتے تو وہ بھی کبھی اس بات کو نہ دیکھ سکتے کہ رسول کریم اپنا کے روضے کی اس طرح تو ہین ہو ان کے دل میں رسول کریم ﷺ کی محبت تو ہے لیکن وہ اس بغض کے نیچے دب گئی ہے۔دیکھو ایسا نہ ہو تم میں سے بھی کسی شخص کی محبت بغض کے نیچے دب جائے۔اپنے غصوں کو دباؤ۔غضب کو پیدا نہ ہونے دو۔بغضوں سے دلوں کو خالی کردو اور اپنی ہر حرکت و سکون شریعت کے ماتحت رکھو اور تمہاری روحانیت تمام جوشوں پر اور تمام غموں پر غالب رہے تا ہم سب خدا کی حفاظت میں ہوں اور اس کے ناراض کرنے والے کاموں سے بچیں۔آمین ا سیرت ابن ہشام القسم الثانی مقالته عمر بعد وفاة الرسول الا مسلم بردایت مشکوة کتاب المناسك باب في حرم مكه والمدينه (الفضل ۱۰ ستمبر ۱۹۲۵ء)