خطبات محمود (جلد 9) — Page 257
257 گے اگر لاش کو نقصان پہنچتا ہے تو پکی قبر بنائی جائے اگر یہ خطرہ ہے کہ کوئی اس کی قبر کو نقصان پہنچائے گا تو اس سے بھی زیادہ حفاظت کر لی جائے خواہ لوہے کا جنگلا بنوا لیا جائے خواہ سیسہ گلا کر ارد ال گرد ڈلوا دیا جائے لیکن اگر کوئی زینت یا آرائش وجہ ہے تو اس کے لئے قبر کا پکا بنانا نا جائز ہے۔ہماری ان باتوں کو دیکھ کر نجدیوں کے حامی کہیں گے یہ بھی شریف علی کے آدمی ہیں لیکن اگر رسول اللہ اس کی توقیر کے متعلق آواز اٹھاتے ہوئے شریف کا آدمی چھوڑ کر شیطان کا آدمی بھی کہدیں تو کوئی حرج نہیں۔ہم تو رسول اللہ ﷺ کی خاطر سب سے محبت رکھتے ہیں۔یہاں تک کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بھی اگر کوئی محبت رکھتے ہیں۔تو صرف اس لئے کہ وہ رسول کریم ان کے غلام تھے اور آپ کو جو کچھ حاصل ہوا۔اسی غلامی کی وجہ سے حاصل ہوا حضرت مسیح موعود آپ کی خلیت اور صفات سے ایسا حصہ رکھتے تھے کہ دنیا کے سردار بن گئے بیشک ہم قبوں کی یہ حالت دیکھ کر خاموش رہتے لیکن رسول کریم ان کی محبت اور عزت کی خاطر ہم آواز بلند کرنے کے لئے مجبور ہو گئے ہیں۔آج اگر ہماری حکومت ہوتی تو ایک دن کے لئے بھی ہم خاموش نہ رہتے اور فورا" ہم ان لوگوں کو روکتے جو مقامات مقدسہ کی ہتک کر رہے ہیں ہم ان کی لڑائی میں دخل نہ دیتے لیکن انہیں مساجد کے منہدم کرنے اور مقامات مقدسہ کے مسمار کرنے سے باز رکھنے کی ضرور کوشش کرتے۔میں اس موقع پر یہ کہنے سے نہیں رک سکتا۔کہ شیعوں نے اس وقت اچھا نمونہ دکھایا ہے تمام شیعوں نے اظہار نفرت کیا ہے۔ایران کی گورنمنٹ نے تو مصریوں سے بھی پہلے پروٹسٹ کیا ہے اور مصریوں سے زیادہ زور دار کیا ہے۔وہاں کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ ابن سعود کو مقامات مقدسہ کی توہین سے روکیں۔مصریوں نے بھی تار دیا ہے لیکن وہ ایرانیوں سے پیچھے بولے ہیں۔ہمارے پاس کوئی طاقت نہیں جس سے ہم نجدیوں کے ہاتھ روک سکیں ہاں ہمارے پاس سہام اللیل ہیں۔پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ رسول کریم ﷺ کے مزار مقدس اور مسجد نبوی اور دوسرے مقامات کو اس ہتھیار سے بچائیں۔ہماری جماعت کے لوگ راتوں کو اٹھیں اور اس بادشاہوں کے بادشاہ کے آگے سر کو خاک پر رکھیں۔جو ہر قسم کی طاقتیں رکھتا ہے اور عرض کریں کہ وہ ان مقامات کو اپنے فضل کے ساتھ بچائے۔دن کو گڑ گڑا ئیں تاکہ خدا تعالیٰ ان لوگوں کو اس بات کی سمجھ عطا فرمائے کہ ان کے انہدام سے ہاتھ کھینچ لیں کیونکہ ان کے ساتھ روایات اسلامی کا تعلق