خطبات محمود (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 313 of 413

خطبات محمود (جلد 9) — Page 313

313 38 بشاشت اور خوشی سے قربانی میں بڑھتے چلے جائیں (فرموده ۶ نومبر ۱۹۲۵ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : لن تنالوا البر حتى تنفقوا مما تحبون و ما تنفقوا من شئى فان الله به عليم ( آل عمران ۹۳) میرا غشاء تو آج اسی مضمون کے متعلق تقریر کرنے کا تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کاموں کے متعلق شروع کیا ہوا ہے لیکن ابھی ابھی راستے میں آتے ہوئے مجھے ایک کارکن کی طرف سے جس کے سپرد سالانہ جلسہ کا انتظام ہے۔ایک رقعہ ملا ہے جس میں لکھا ہے چونکہ وقت بہت گزر گیا ہے اور اس سال بعض وجوہ سے سالانہ جلسہ کی تحریک کے لئے موقع نہیں ملا۔اس لئے آپ خطبہ جمعہ میں اس کے لئے تحریک کریں تاکہ کام جلد شروع ہو جائے۔اور تمام سامان وقت پر جمع کیا جا سکے۔پس میں نے اس کو ضروری سمجھ کر آج پھر مضمون بدل ڈالا ہے۔چونکہ جلسہ کا موقع نہایت ہی قریب آگیا ہے اور اتنے عرصہ میں سامان کا جمع کرنا بھی ناممکن اور مشکل ہے اور یہاں ابھی روپے کا ہی سوال در پیش ہے۔اس لئے میں بہت ضروری سمجھتا ہوں کہ اس کے متعلق میں دوستوں کو تحریک کروں۔کیونکہ آج اگر کوئی تحریک مقدم ہے تو سالانہ جلسہ کی تحریک ہے۔اس لئے میں آج اس تحریک کے متعلق بیان کرنا چاہتا ہوں۔جو اس وقت دوسری سب تحریکوں سے مقدم ہے۔جلسہ سالانہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مقرر کردہ ہے اور آپ نے نہایت ہی زور سے اس میں شامل ہونے کی تاکید فرمائی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام متواتر اور بار بار توجہ دلایا کرتے تھے کہ اس میں تمام احمدیوں کو آنا چاہیے۔کیونکہ اس میں آنے سے بہت سے روحانی فائدے حاصل ہوتے ہیں۔یہ حضرت صاحب کی اس توجہ دلانے کا ہی نتیجہ ہے کہ ہمارے