خطبات محمود (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 312 of 413

خطبات محمود (جلد 9) — Page 312

312 ہوں۔جہاں ان کا جنازہ پڑھنے والے احمدی نہ ہوں۔یا اگر ہوں تو بہت کم ہوں۔سو ہمارا یہ بھائی جہاں فوت ہوا ہے وہاں اس کا جنازہ پڑھنے والے احمدی کوئی نہ تھے۔اس لئے میں اس کا بھی جنازہ پڑھوں گا۔اور جہاں میں یہ جنازے پڑھوں گا وہاں میں باہر کی جماعتوں سے بھی کہتا ہوں کہ وہ ایسے جنازے پڑھا کریں تا کہ ایک دوسرے کی مدد اور ایک دوسرے کے رنج و غم میں شریک ہونے کا احساس پیدا ہو۔اس وقت ہم دنیا میں تھوڑے ہیں اور ہمیں اگر اپنے بھائیوں کے ساتھ ہمدردی نہ پیدا ہو۔تو یہ ایک قابل افسوس بات ہوگی۔پس میں باہر کی جماعتوں سے بھی کہتا ہوں کہ وہ بھی ایسے جنازے پڑھا کریں۔تاکہ لوگوں کو معلوم ہو۔کہ ہمارے آپس کے تعلقات بہت گہرے ہیں اور ہم میں ایک دوسرے کا احساس بے حد ہے۔پھر احمدیوں کو اور دوسروں کو بھی معلوم ہو جائے۔جن احمدیوں کا جنازہ پڑھنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ان کا جنازہ پڑھنے والی ساری جماعت ہوتی ہے اور ساری جماعت کی دعائیں ان کے ساتھ ہوتی ہیں۔(الفضل ۱۰ نومبر ۱۹۲۵ء)