خطبات محمود (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 188 of 413

خطبات محمود (جلد 9) — Page 188

188 24 اخلاق فاضلہ کس طرح حاصل ہو سکتے ہیں (فرموده ۲۶ جون ۱۹۲۵ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : میں نے کچھ عرصہ سے درستی اخلاق کے متعلق مضامین شروع کئے ہوئے ہیں۔اور آج بھی اسی سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے اخلاق ہی کے متعلق کچھ بیان کروں گا۔میں نے اپنے خطبات کے شروع میں بتایا تھا کہ اخلاق فاضلہ بھی انسان اسی طرح حاصل کر سکتا ہے۔جس طرح دنیا کے اور درجے اور عہدے حاصل کرتا ہے۔یعنی اخلاق فاضلہ بھی محنت اور کوشش سے ہی حاصل کر سکتا ہے۔دنیا میں کوئی گر اور کوئی طریق ایسا نہیں کہ انسان بغیر محنت اور مشقت کے اعلیٰ سے اعلیٰ درجے اور ترقیات پر پہنچ جائے۔چھوٹی سے چھوٹی چیز اور ادنیٰ سے ادنی نعمت ہی کیوں نہ ہو۔خدا تعالی نے اس کا حصول بھی کئی تکالیف کے ساتھ معلق کیا ہوتا ہے۔چھوٹے بچے بیر توڑنے کے لئے جنگل میں جاتے ہیں اور بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ان کی انگلیاں کانٹوں سے زخمی ہو جاتی ہیں گو وہ بیر جن کو ایک بچہ مفت کی چیز خیال کرتا ہے۔وہ بھی اس کو مفت نہیں ملتی۔بلکہ اس کے حصول کے لئے بھی اس کو کانٹوں کی تکلیف برداشت کرنی پڑتی ہے۔پھر جنگلی پھول ہوتے ہیں وہ بھی انسان کو مفت میں نہیں مل جاتے۔بلکہ ان کے لئے بھی اس کو محنت اور مشقت اٹھانی پڑتی ہے۔کیونکہ ہمیشہ جنگلوں اور پہاڑوں پر پھول ایسے مقامات پر ہوا کرتے ہیں۔جہاں انسانوں کے قدم بہت کم پڑتے ہوں۔اس لئے ان کے حصول کے لئے انسان ان تک جلدی اور آسانی سے نہیں پہنچ سکتا۔پس وہ پھول جن کو انسان مفت خیال کرتا ہے۔وہ بھی اسے حاصل نہیں ہو سکتے۔جب تک کہ پہلے کانٹے نہ چھوائے یا ان تک پہنچنے کے لئے کئی میل کی مسافت نہ طے کرے۔اسی طرح شہد ہے اس کو بھی