خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 520 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 520

520 والسلام نے جب پیش گوئی کی تو اسے بالکل خیالی سمجھا جاتا تھا۔مگر آج واقعات بتا رہے ہیں کہ آپ کے غلام ان ملکوں میں اس تبلیغ کو پھیلا رہے ہیں اور اس پیغام کو پہنچا رہے ہیں۔جو آپ لے کر آئے تھے۔اب اس تغیر کو دیکھتے ہوئے یقین ہو جاتا ہے کہ وہ پیج جو حضرت مسیح موعود کے مبارک اور مقدس ہاتھوں نے خدا سے علم پا کر بویا تھا۔اس کا درخت اب نکل رہا ہے اور درخت کی حفاظت کا بہترین وقت وہی ہے جب کہ کونپل نکل رہی ہو۔اگر اس وقت اس کی حفاظت اور غور و پرداخت عمدگی سے ہو۔تو اس کے بہترین اور خوش کن پھل یقینی ہوتے ہیں۔لیکن اگر بے پروائی اور غفلت کی جائے۔تو اس کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔پس محنت اور ہوشیاری سے اس کی نگرانی کرو۔ہم سب کا فرض ہے کہ اس کونپل کی نگہداشت اور آبیاری میں غفلت نہ کریں۔اور اپنی ساری توجہ کوشش اور احساسات اس طرف لگا دیں۔تاکہ ہم اس کے پھلوں کے لئے موقع پائیں۔ورنہ اس کو نپل کی نگہداشت ہو گی۔اور اس کے پھل شیریں ہوں گے۔درخت بڑھے گا۔کیونکہ خدا کی یہی منشاء ہے۔لیکن افسوس ہو گا کہ اس کا ذریعہ اگر ہم نہ ہوں پس میں پھر تاکید کرتا ہوں کہ اپنی ساری توجہ اس طرف لگا دو۔خدا تعالیٰ ہم سب کو توفیق دے۔آمین بخاری کتاب التفسير تفسير سورة الجمعه (الفضل ۲۹ نومبر ۱۹۲۴ء)