خطبات محمود (جلد 8) — Page 544
544 ایک شیخ عبدالرحمان صاحب قادیانی تھے اور ایک شیخ فضل الہی وہ میری پہلی بیوی کا مکان تھا۔یہ نام بھی بہت عمدہ ہیں۔جو خدا کے فضل اور رحم پر دلالت کرتے ہیں۔اس میں کسی ایسی تکلیف کی طرف اشارہ تھا۔جس کے ازالہ کے لئے انسانی کوشش اور سعی کو دخل ہے۔چنانچہ کل میری پہلی بیوی کا لڑکا فوت ہو گیا۔اور لڑکوں کی قائم مقام مائیں ہو سکتی ہیں۔لیکن ماؤں کے قائم مقام بچے نہیں ہو سکتے۔اس لئے مجھے دوسری بیوی کے مکان کی تیاری میں آدمیوں کو کام کرتے نہیں دکھایا گیا۔اس کی تیاری محض خدا کے فضل پر منحصر ہے۔یہ رویا جس دن میں نے دیکھی۔اسی روز میں نے اپنی دوسری بیوی کو سنا بھی دی اور اسی کے گھر میں میں نے یہ خواب دیکھی تھی۔اور بھی کئی رڈیا ان مصائب اور مشکلات کے متعلق ہو ئیں۔میں نے دیکھا کہ ایک عورت فوت ہو گئی ہے۔اور میں جنوب کی طرف دوڑا ہوں وہاں دیکھا کہ میر صاحب (مرحوم) لیٹے ہوئے ہیں۔اور وہاں کچھ شور ہو رہا ہے اور میں منع کر رہا ہوں کہ میر صاحب ضعیف اور کمزور ہیں۔ان کو تکلیف ہو گی۔تب میر صاحب اٹھ کر بیٹھ گئے۔اور کہا نہیں میں تو بالکل اچھا اور تندرست ہوں۔تب میں نے سمجھا کہ بڑہانے سے صحت پانا۔تو اس دنیا کی بات نہیں اور اس عورت کی وفات سے میری بیوی کی طرف اشارہ تھا۔چنانچہ ان کی قبر بھی میر صاحب کے پاس بنائی گئی۔جب میں نے اس قسم کی بار بار خواہیں دیکھیں تو اس وقت میں نے دعا کی کہ الٹی حالات اس قسم کے ہیں کہ جو غم دینے والے اور صدمہ پہنچانے والے ہیں اور لوگ ان حالات سے واقف نہیں۔اور تفصیل کے ساتھ میں بتا بھی نہیں سکتا۔کیونکہ منذر خوابوں کو تفصیلاً " بیان کرنا منع ہے۔ایسی حالت میں اگر میں سفر یورپ کی تیاری نہیں کرتا تو لوگ شاید یہ کہیں کہ ایک لمبے سفر کی صعوبت سے بچنا چاہتا اور اپنے آرام اور آسائش کو مقدم کرتا ہے۔جس کا اثر یہ ہو کہ پھر ساری کی ساری قوم بزدل ہو جائے اور کہہ اٹھے کہ خلیفہ کو ایک موقعہ دین کے لئے باہر جانے کا پیش آیا۔وہ تو گیا نہیں ہم پھر کیوں جائیں۔اور اگر تمام حالات اور مشکلات کو نظر انداز کر کے دور دراز کا سفر اختیار کرتا ہوں تو ممکن ہے لوگ یہ کہیں کہ یہ تو سیرو سیاحت کے لئے جاتا ہے اور میں ان کو حالات کھول کر بتا بھی نہیں سکتا۔اور ان کو میرے حال کی کیا خبر اگر وہ مشکلات جو مجھے درپیش ہیں۔ان کو بھی در پیش ہوں۔تو وہ کبھی ایسے سفر کی جرأت نہ کریں۔جب میں نے دعا کی تو اس شب میری زبان پر یہ کلام جاری ہوا۔قل ان صلواتی و نسکی و :