خطبات محمود (جلد 8) — Page 543
543 آتی ہے۔تو ان کو اپنے ایمان اور عرفان میں اور ترقی حاصل ہوتی ہے۔اگر ایک طرف ان کو غم اور صدمہ ہوتا ہے۔تو دوسری طرف ان کو اس بات کی خوشی بھی ہوتی ہے کہ ہمارے خدا نے جو ہمیں قبل از وقت بتایا تھا۔وہ پورا ہوا۔ہماری جماعت کے متعلق خدا تعالیٰ نے جہاں مجھے رویا کے ذریعے ترقیات کی بشارتیں دی تھیں۔وہاں پہلے سے ہی کئی ابتلاؤں کی بھی اس نے خبر دی تھی۔وہ موتیں جو ان دنوں واقعہ ہو ئیں وہ خاص خصوصیت اور شان رکھتی ہیں۔کیونکہ اگر دیکھا جائے۔تو اتنی موتیں جو ان چند دنوں میں ہوئیں۔گذشتہ دس سالوں میں بھی نہیں ہوئیں۔مختلف جماعتوں میں ایسے ایسے لوگ فوت ہوئے ہیں جو مختلف جماعتوں میں ایک رکن کا کام دیتے تھے۔اور ایسے بھی تھے۔جو تمام جماعت کے لئے ایک رکن تھے۔اور بعض ایسے بھی تھے کہ جو خود تو رکن نہیں تھے۔لیکن ان کی وفات سے سلسلہ کو بہت بڑی عزت اور شہرت حاصل ہوئی ہے۔اگر یہ مصائب اور یہ مشکلات اچانک آجائیں اور خدا تعالی قبل از وقت ان کے متعلق اطلاع نہ دیتا۔تو ایک نادان ٹھو کر کھا سکتا تھا۔اور وہ کہہ سکتا تھا کہ کس طرح آناً فاناً اس جماعت پر یا اس جماعت کے بڑے گھرانے پر موت کی وارداتیں شروع ہو گئی ہیں۔لیکن اگر وہ ان اخبار پر غور کریں۔جو ان حادثات سے پہلے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہمیں دی گئیں۔تو بجائے اس کے کہ وہ ان کو ہمارے لئے عذاب قرار دیں۔وہ یہ کہیں گے کہ یہ ایسے ابتلا ہیں۔جن کے ساتھ اللہ تعالٰی کی مخفی عمتیں ہیں۔جو اس کی رحمت اور برکات کا موجب ہوں گی۔پیشتر اس کے کہ میں سفر یورپ کے لئے رخصت ہوتا۔میں نے دعا اور استخارہ کیا۔جس میں مجھے بتلایا گیا کہ میری دو بیویوں کو بعض صدمات پہنچنے والے ہیں۔چنانچہ استخارہ کے دنوں میں بھی میں نے رویا دیکھیں جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ کچھ ابتلا اور مصائب پیش آنے والے ہیں۔استخارہ کے ایام میں میں نے دیکھا کہ مکان گر رہے ہیں۔بڑا سخت دھماکا ہوا اور بجلی کی طرح آواز آئی۔جب میں نے دیکھا۔تو وہ میری پہلی اور دوسری بیوی کے مکان تھے۔جو دھڑا دھڑ گر رہے تھے۔اور ابھی یہ نظارہ میں دیکھ رہا تھا کہ یکلخت وہ مکان بنے بھی شروع ہو گئے اور پہلے سے بہت زیادہ عمدہ اور اعلیٰ بنے ہیں ایک مکان کی تیاری میں تو کچھ آدمی کام کرتے نظر آتے ہیں اور ایک بغیر آدمیوں کی مدد تیار ہو رہا ہے۔وہ مکان جو بغیر آدمیوں کی مدد کے بنا ہے۔وہ میری دوسری بیوی کا مکان تھا۔اور اس میں اس کی وفات کی خبر دی گئی تھی۔اور جس میں آدمی کام کر رہے تھے۔جن میں