خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 486 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 486

486 صاف کیا ہے اور اپنے عمل سے بتا دیا کہ موت کی کچھ حقیقت ان کی نظر میں نہیں۔اور ان مرنے والوں کے لئے بڑا درجہ ہے کیونکہ انہوں نے شجاعت ایمان کا مقام پا نیا تھا۔اور اس کا ثبوت انہوں نے جان دے کر دے دیا۔غرض ہم کو اس مقام کے حاصل کرنے کے لئے تیار ہونا چاہیئے۔اور اس کے لئے قربانی کے لئے تیار رہنا ضروری ہے۔خدا تعالیٰ ہمیں توفیق دے۔کہ اس کی محبت اور عظمت کے سوا اور کسی کی محبت یا عظمت ہمارے دلوں میں نہ رہے۔آمین الفضل ۱۴ اکتوبر ۶۹۲۴)