خطبات محمود (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 86 of 454

خطبات محمود (جلد 7) — Page 86

AY اس پر عمل کر کے یا ترک کر کے کسی گروہ میں شامل ہوتا ہے آیا نیک کرداروں میں یا اسلام کو بدنام کرنے والوں میں۔اسی طرح اور رسومات ہونگی جن سے میں واقف نہیں۔ان کے لئے بھی چاہئیے کہ اگر وہ اسلام کے برخلاف ہیں تو ان کو ترک کر دیا جاوے۔مسلم اسی کا نام ہے۔جو ہمیشہ فرمانبردار رہے۔جو شخص نہ عمل کرے۔بلکہ الٹا اسی مذہب کی باتوں کو حقارت سے دیکھے وہ نہ مسلم کہلا سکتا ہے نہ کوئی برکات اور قبولیت دعا حاصل کر سکتا ہے۔اللہ آپ کو اسلام کی توفیق دے۔آمین (الفضل یکم ستمبر ۱۹۲۱ء) ا نزہتہ المجالس مصنفہ شیخ عبد الرحمان ۱ اسفوری البقرة : ۲۴۷ تا ۲۵۰