خطبات محمود (جلد 7) — Page 285
۲۸۵ بڑی روک تمہارے آپس کے جھگڑے ہیں۔ان کو دور کرو۔اگر کسی بھائی میں عیب دیکھتے ہو تو اس کی پردہ پوشی کرد جو شخص اپنے بھائی کے عیب چھپاتا ہے۔خدا تعالیٰ اس کے عیب چھپاتا ہے۔کیونکہ و شخص زید کا عیب چھپاتا ہے وہ زید کا عیب نہیں چھپاتا بلکہ اسلام کا چھپاتا ہے۔وجہ یہ ہے کہ زید کی حرف گیری کا اثر اسلام پر پڑتا ہے۔پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو اور اس بدی کو مٹاؤ۔ذاتی عداوت اور بغض کی وجہ سے ملت کو نقصان نہ پہنچاؤ۔جو شخص ایسا کرتا ہے اس کی خدا کے ہاں کوئی عزت نہیں کیونکہ وہ نفسانیت پر مذہب کو قربان کرتا ہے۔اور اعلیٰ کو ادنیٰ کے لئے قربانی کرتا ہے۔لیکن کیا جو شخص بکرے کے لئے انسان کو ذبح کرے اسے انسان سمجھا جاتا ہے۔جو لوگ ذاتی لڑائیوں سے ملت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔میں سچ سچ کہتا ہوں وہ جب مریں گے اور ضرور مریں گے تو اس وقت پچھتائیں گے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔ان باتوں کو چھوٹا مت سمجھو۔اور ابدالاباد کی زندگی کے لئے یہاں کی ستر اسی سالہ عمر کی تکلیف کو کچھ مت خیال کرو۔کیونکہ وہاں جو تکلیف ہوگی وہ بہت زیادہ ہوگی۔کیونکہ وہاں کی زندگی روحانی زندگی ہوگی اور روحانی زندگی میں احساس بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔اس لئے تکلیف زیادہ محسوس ہوتی ہے۔اور میں تو کہتا ہوں اس دنیا میں اگر کوئی ساری عمر بھی صلیب پر لٹکا رہے تو یہ تکلیف کم ہوگی بہ نسبت اس تکلیف کے جو وہاں چند لمحوں میں محسوس ہوگی۔پس اس رمضان سے فائدہ اٹھاؤ اور ذاتی فوائد کے لئے ملت کو بدنام مت کرو۔اگر تم ان دنوں میں کوشش کرو گے تو تمہیں ایسے گناہوں سے بچنے کی طاقت حاصل ہو جائے گی۔الفضل ۲۵ مئی ۱۹۲۲ء) ا بخاری کتاب الایمان باب فضل من استبرأ لديه بخاری کتاب الصوم باب اجود ما كان النبي يكون في رمضان بخاری کتاب الصوم باب اجود ما كان النبي يكون في رمضان بخارى كيف كان بدء الوحى الى رسول الله صلى الله عليه وسلم ۵ بخاری کتاب الصوم باب رفع ليلة القدر لتلامي الناس