خطبات محمود (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 201 of 454

خطبات محمود (جلد 7) — Page 201

ان کی مساجد میں وہاں کے لوگ جمع ہوں اگر کسی جگہ مسجد نہ ہو تو نئی مسجد بنائی جائے یا کوئی مکان تجویز کیا جائے۔اگر اتفاقی طور پر کسی شخص کو دیر ہو جائے یا وہ مسجد کو آرہا ہو کہ نماز ہو چکے تو اس پر باز پرس نہ ہوگی۔اس کے متعلق اب قواعد بھی بنائے جائیں گے۔اور جیسا کہ صحابہ کے وقت میں محتسب ہوتے تھے۔یہاں بھی مقرر ہوں گے۔ان کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ لوگوں کے متعلق خبر رکھیں۔تاکہ یہ غفلت دور ہو کر کم از کم وہ مقام حاصل ہو جو ادنی درجہ ایمان کا ہے۔اللہ تعالیٰ جماعت کو اس کی توفیق دے۔کہ وہ اپنے فرائض کو سمجھے۔اور لوگوں کے لئے نمونہ بنے۔کہ دنیا کو مسلمان اور احمدی ہونے کی تحریک ہو۔الفضل ۶ فروری ۱۹۲۲ء)