خطبات محمود (جلد 6) — Page 128
انکار کے باعث ہی یہ عذاب آیا ہے اور یاد رکھنا چاہیئے یہ عذاب ایسے ہیں جیسے ماں غصہ سے بچہ کو تھپڑ مارتی ہے جبکہ وہ غلطی کرتا ہے، لیکن جب وہ غلطی کو چھوڑ دیتا ہے تو اس کو پیار کرتی ہے۔پس خدا کے نبی پر جو خدا کی طرف بلاتا ہے۔ایمان لاؤ تا کہ نجات پاؤ۔اگر الیا کرو گے تو وہی خُدا جواب طرح طرح کے عذاب نازل کر رہا ہے۔اپنی رحمت کے دروازے کھول دیا۔اور اپنے انعامات سے مالا مال کر دیگا۔احادیث سے ثابت ہے کہ قیامت جب آئے گی تو شریروں پر آئے گی۔پس جب تک نیک بند سے ہوں گے خدا ہلاک نہیں کریگا۔آجکل یہ مرض اس شدت سے پھیلا ہوا ہے کہ جس کی انتہا نہیں۔کثرت سے گھروں کے گھر بیمار پڑے ہیں۔مگر افسوس ہے کہ بہت کم لوگ ہوتے ہیں۔جو دوسرے کی مصیبت کو دیکھ کر نصیحت پکڑتے ہیں۔وقت تنگ ہو گیا ہے ورنہ اس کے متعلق بہت کچھ بیان کرتا۔انشا اللہ کسی اگلے جمعہ کے خطبہ میں بیان کروں گا۔دالفضل ۲ نومبر ۹ )