خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 129 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 129

۱۲۹ 22 انداری اعلان فرموده ۲۹ نومبر شاشاته تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد سورۃ الحشر کی مندرجہ ذیل آیت تلاوت فرمائی :- يا أَيُّهَا الَّذِينَ امَنُوا تَّقُوا اللهَ وَلتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (الحشر: 19) اور فر مایا :-۔کچھ زیادہ عرصہ اس بات کو نہیں گذرا کہ میں نے اس مقام پر کھڑے ہو کر آپ لوگوں کو اس بات کی طرف متوجہ کیا تھا کہ خدا کا غضب بھڑک رہا ہے۔اس کی قمری تلوار چل رہی ہے۔اس کا عذاب دنیا پر نازل ہو رہا ہے اور وہ اپنی قمری تجلیات سے ظاہر ہورہا ہے۔میں نے آپ لوگوں کو نصیحت کی تھی کہ پیشتر اس کے کہ توبہ کا دروازہ بند ہو۔تو بہ کرو۔عذاب میں گرفتار ہونے سے پیشتر خدا سے صلح کر لو کیونکہ صلح کا وقت وہی ہوتا ہے۔جب تک کہ انسان الام میں گرفتار نہ ہوا ہو۔اس کے بعد کے ایام نے دنیا کو اس بات کا یقین دلا دیا کہ خدا تعالیٰ اس بات پر قادر ہے کہ تمام کی تمام دنیا کو ایک حکم سے فنا کر دے۔خدا کے غضب کی ہر ایک سرے سے دوسرے سرے تک پھیل گئی۔گھروں کے گھر ویران ہو گئے۔خاندانوں کے خاندان تباہ ہو گئے۔وہ گھر جن کے بسنے والے اس فکر میں تھے کہ ہماری آئندہ رہائش کو موجودہ مکان کافی نہیں اور جو اس تدبیر میں تھے کہ اپنی بڑھنے والی نسل کے لیے نئے مکان تعمیر کریں۔ان میں سے بہتوں کے گھروں کو تالے لگ گئے نئے تو کیا بننے تھے پہلے ہی ویران ہو گئے اور کوئی لینے والا نہیں رہا۔یہ بات کسی ایک جگہ پر نہیں دو جگہ پر نہیں کیونکہ شاذو نادر تو ایسے واقعات ہوتے ہی رہتے ہیں بلکہ دنیا کے ہر ملک ہر ہر اور ہر محلہ میں اس کی تنظیریں موجود ہیں پس خدا نے تمہیں دکھا دیا کہ بی کیسا قادر مطلق خُدا ہوں۔دنیا حیران تھی کہ خدا کس طرح مار سکتا ہے۔خدا نے نمونہ دکھا دیا۔لوگ کہتے تھے کہ قیات کیسے برپا ہوسکتی ہے۔خدا نے مشاہدہ کرا دیا کہ قیامت اس طرح بر پا ہوگی جس طرح اب قیامت کا نمونہ