خطبات محمود (جلد 6) — Page 254
نے اس کو کتا میں بھیجیں۔اور حضرت سیح موعود علی الصلوۃ والسلام کے مختصر حالات لکھے تو اس نے جواب میں لکھا کہ آپ کی تعلیم مجھے پسند ہے، لیکن مسیح کے بے باپ پیدا ہونے پر آپ کو زور دینے کی ضرورت نہیں۔اگر خداوند کی ماں نے گناہ کیا تو اس سے خداوند یسوع مسیح پر کوئی حرف نہیں آسکتا ہیں اس کا باپ تھا۔اس کے اجداد کا ایک واقعہ لکھا ہے۔جس سے ان کو کونٹ کا خطاب ملا۔اس کے مورث اعلیٰ کا نام ٹالسٹاتے تھا اور وہ روس کے شہنشاہ کے ہاں دربان تھا۔ایک دفعہ شہنشاہ نے اسے کہا کہ میں تھیں حکم دیتا ہوں میرے کمرے میں کسی کو نہ آنے دو۔اور نہ کسی کے اندر آنے کی اجازت مانگو۔وہ پہرہ دے رہا تھا کہ شاہی خاندان کا ایک شہزادہ آیا۔اور اس نے اندر جانا چاہا۔ٹالسٹائے نے اس کو روک دیا۔شہزادے نے کہا کر تم جانتے ہو میں کون ہوں۔اس نے کہا ہاں میں جانتا ہوں۔آپ شاہی خاندان میں سے ہیں۔اس نے کہا پھر مجھے کیوں روکتے ہو۔اس زمانہ میں روس کے قواعد کے ماتحت شہزادوں کے لیے اجازت کی ضرورت نہ ہوتی تھی۔جب چاہیں شہنشاہ کے ہاں آجا سکتے تھے۔ٹالٹا نے نے کہا کہ میں آپ کو شہنشاہ کے حکم کے ماتحت روکتا ہوں۔اس نے منکر برا منایا کہ یہ عام آدمیوں میں سے ہو کر مجھے جو شاہی خاندان سے ہوں کیوں روکتا ہے۔روس میں شہزادے عوام سے بہت امتیاز رکھتے تھے۔جب ٹالٹائے نے اس کو روکا۔تو اس نے کوڑا مار کر کہا کہ ہٹ جاؤ، وہ بہٹ گیا ، لیکن جب شہزادہ اندر جانے لگا۔تو اس نے آگے بڑھ کر کہا کہ میں آپ کو اندر نہیں جانے دوں گا۔شہزادے نے کہا کہ میں نے تمہیں کہا تھا کہ ہٹ جاؤ۔اس نے کہا کہ میں ہٹ گیا تھا ، لیکن چونکہ آپ اندر جانے لگے ہیں۔اور اندر جانے سے بادشاہ نے روکا ہوا ہے۔اس لیے میں آپ کو اندر نہیں جانے دیتا۔شہزادے کو اس پر اور زیادہ طیش آیا۔اور اس نے ٹالٹانے کو خوب مارا۔وہ سر جھکائے کھڑا مار کھاتا رہا میں پر شہزادے نے خیال کیا کہ اب یہ درست ہو گیا ہوگا ، لیکن جب اس نے پھر اندرجانا چاہا تو الٹاتے نے پھر روک دیا اس پر شہزادے کو بہت ہی غصہ آیا۔پھر وہ مارنے لگا، بادشاہ نے ابتداء میں ہی شور سن لیا تھا۔اور جو کچھ ہور تھا اسے کسی پوشیدہ مقام سے دیکھ رہا تھا۔اس موقع پر اس نے آواز دی۔کون ہے ؟ اور یہ کیا ہو رہا ہے ؟ شہزادے نے غصہ میں کہا کہ میں اندر آنا چاہتا ہوں، لیکن یہ غلام مجھے روکتا ہے۔اور اندر نہیں آنے دیتا ، اس لیے میں اسے مارتا ہوں۔بادشاہ نے کہا ! ٹالٹاتے ادھر آؤ۔جب وہ گیا تو کہا تم جانتے ہو یہ کون ہے ؟ اس نے کہا حضور میں جانتا ہوں۔یہ شاہی خاندان کا ممبر ہے۔بادشاہ نے کہا کہ تم جانتے ہو کہ شاہی خاندان کے ممبروں کو اندر آنے کی اجازت ہے۔جواب دیا کہ ہاں، پوچھا۔پھر کیوں تم نے اُسے اندر آنے سے روکا۔اس نے کہا، اس لیے کہ وہ بادشاہ جس نے ان کو اندر آنے