خطبات محمود (جلد 6) — Page 253
۲۵۳ اُٹھائیں گے۔اور وہ یہ کہ سوتے وقت کثرت سے اس آیت کو پڑھیں اور دل میں جگہ دیں کہ لا تائیسوا من روحِ اللَّهِ إِنَّهُ لَا يَاسُ مِنْ رُوحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الفُرُونَ۔پھر دیکھیں کیا نتیجہ ہوتا ہے اس پر جب انہوں نے عمل کیا تو آرام ہو گیا۔اور اب عمدگی سے اپنا کام کرتے ہیں اور اگر بالکل نہیں تو بہت حد تک ان کی تکلیف رفع ہو گئی تو یہ آیت ان کے لیے شفا کا موجب ہوگئی۔اس سے میرا یہ مطلب نہیں کہ قرآن کی آیتیں ٹونے کی طرح ہیں۔بلکہ یہ اس لیے ہیں کہ ان پر عمل کیا جائے۔اور ان کے مضامین کو اپنے دل میں جگہ دی جائے۔بات یہ ہے کہ قدرت نے امید میں اس قسم کے سامان رکھتے ہیں کا گر انسان مایوس نہ ہو تو کامیانی کے ذرائع پیدا ہو جاتے ہیں۔اور قدرت نے انسان کے وجود میں ایسی طاقتیں رکھی ہیں جو تمام روگوں کو دور کر دیتی ہیں اگر چہ ہم نہیں جانتے کہ وہ کیا ہیں۔دیکھو۔مایوس نہ ہونے سے دو نتیجہ حاصل ہوتے ہیں۔ایک دینی اور دوسرا دنیاوی۔دنیا میں قاعدہ ہے کہ انسان جس پر سہارا لگاتا ہے۔وہ اس کی مدد کرتا ہے۔پس اگر خدا جو سب سے بڑھ کر محسن ہے۔اگر اس پر انسان کو بھروسہ ہو تو پر کیسے ضائع ہوسکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علی الصلوة والسلم فرمایا کرتے تھے کہ د قسم کے گداگر ہوتے ہیں۔جو کسی دروازے پر جاتے ہیں اور صدا دیتے ہیں۔اگر کسی نے کچھ دیدیا تو لے لیا۔ورنہ اگلے دروازے پر چلے گئے، لیکن خر گدا وہ ہوتے ہیں۔کہ جب تک ان کو کچھ دیا نہ جاتے ملتے ہی نہیں گھر والے گالیاں دیتے ہیں۔اور برا بھلا کتنے ہیں مگر وہ اس کی کچھ پرواہ نہیں کرتے۔اور اس قت تک دروازہ سے مٹتے نہیں ، جب تک کہ کچھ لے نہ میں خواہ راکھ کی چٹکی ہی کیوں نہ ہو۔اگر چہ بندہ سے اس طریق سے مانگنا شرک ہے، لیکن خدا کے آگے بندے کو اسی قسم کا فقیر بنا چاہیئے۔اور یہ یقین رکھنا چاہیئے کہ اللہ تعالی ضرور میری دستگیری کرے گا اور مجھے خالی نہیں رہنے دیگا۔اور حتی یہی ہے کہ اتنی بڑی درگاہ ہے کوئی انسان خالی رہ ہی نہیں سکتا۔پس اگر ایک اس قسم کی بھی مصیبت ہو کہ جو اس شخص کی ذات میں کچھ نقائص کی وجہ سے ہو۔تو اللہ تعالیٰ ان نقائص کو بھی دور کر سکتا ہے میں جب انسان کو یہ یقین ہو جائے تو وہ ناکام نہیں ہوتا۔ہاں اس کو اسبات پر پورا پورا ایمان ہونا چاہتے کہ جس خدا نے مجھے دینا ہے اور جس سے میں مانگتا ہوں وہ دے سکتا ہے۔اور میری کمزوریوں کو دُور فرما سکتا ہے۔وہ گرتے کو سنبھال سکتا ہے اور وہ بے سامان کے لیے سامان مہیا کر سکتا ہے۔یجب الیسا ایمان حاصل ہو تو خدا تعالیٰ ضرور کامیاب کر دیتا ہے۔روس کا ایک قصہ ہے کونٹ ٹالسٹاتے ایک بہت بڑا امیر تھا۔اور آج کل روس میں بغاوتوں کا جو سلسلہ چلا ہوا ہے۔اس کا بانی مبانی اسی کو سمجھا جاتا ہے۔وہ ہمارے سلسلہ سے بھی واقف تھا مفتی قصاب