خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 255 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 255

۲۵۵ کی اجازت دی ہوتی ہے اُس نے مجھے اب کم دیا تھا کسی کو اندر آنے دوں۔بادشاہ نے شہزادے کو کہا کرتیں اس نے کہا تھا کہ میں بادشاہ کے حکم سے روکتا ہوں۔اس نے کہا۔ہاں ! بادشاہ نے کہا۔پھر تم کیوں نہ رکے اس نے کہا مجھے ہر وقت اندر آنے کی اجازت ہے۔بادشاہ نے کہا بیشک تمہیں عام حالتوں میں اندر آنے کی اجازت ہے، لیکن اب جب میں نے خاص طور پر روکا تھا تو پھر تم کیوں نہ کر کے۔اس کے بعد بادشاہ نے ٹالٹاتے کو کہا ، ٹالسٹاتے اس نے تمہیں اس لیے مارا ہے کہ تم نے بادشاہ کے حکم کی تعمیل کی۔اچھا اب تم اسی کوڑے سے اسے مارو شہزادے نے کہا کہ میں فوج میں فلاں عمدہ رکھتا ہوں ، قاعدہ کے مطابق اس عہدے والے کو ایک سپاہی نہیں مار سکتا۔ہم مرتبہ ہی سزا دے سکتا ہے۔بادشاہ نے کہا کہ ٹالٹاتے میں تمہیں وہی عہدہ دیتا ہوں۔جو اس کو حاصل ہے۔پھر شہزادے نے کہا کہ یہاں کے شہزادوں کو کوئی اسس وقت تک سزا نہیں دے سکتا جب تک کہ خود نواب نہ ہو۔زار نے کہا ئیں زار روس ٹالٹاتے دربان کو آج کونٹ بناتا ہوں۔سوٹا لٹاتے اب مارو۔پھر اس نے اُسے اُسی کوڑے سے مارا۔اس طرح وہ دربان سے نواب بن گیا۔اور اس کے رستہ میں شہزادہ کو مزا دینے کے لیے جور کہیں حال تھیں وہ ہٹادی گئیں۔کیونکہ اس نے اپنے بادشاہ کی کامل اطاعت اور فرمانبرداری کی۔اسی طرح خدا کیلئے جو فرمانبرداری اختیار کرتا ہے اس کے رستہ میں اگر روکیں بھی ہوں تو خدا وہ تمام روکیں دُور کر دیتا ہے اور اگر کسی مدعا کے حصول کے لیے دولت کی ضرورت ہو تو وہ دولت دے دیتا ہے۔اگر زمین کی ضرورت ہو تو زمین دے دیتا ہے۔اگر مال عزت اور رتبہ کی ضرورت ہو تو یہ عطا کر دیتا ہے۔اور اگر دینی ضروریات میں ولی بنانے کی ضرورت ہو۔تو ولی بنا دیتا ہے۔اگر صدیق بنانے کی ضرورت ہو تو صدیق بنا دیتا ہے۔اگر شہیدوں میں سے بنانے کی ضرورت ہو تو شہید بنا دیتا ہے۔اور سب سے آخر اگر نبی بنانے کی ضرورت ہو تو نبی بھی بنا دیتا ہے۔کیونکہ نبی خدا ہی بنایا کرتا ہے۔تو جس قدر بھی نقائص انسان میں ہوں۔خدا اپنے فضل اور رحمت سے ان سب کو دور کر دیتا ہے لیس ہر وقت اور ہر گھڑی خدا پر بھروسہ ہونا چاہتے۔اور اس کی رحمت سے کبھی مایوس اور بندھن نہیں ہونا چاہیے۔کیونکہ خداوہ تمام سامان پیدا کردیا ہے۔جو انسان کی ترقی اور کامیابی کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔اور وہ خدا جو انعام دیتا ہے۔وہی ان کے حصول کے سامان بھی عنایت کرتا ہے۔یہ تو روحانی طور پر تھا جسمانی طور پر ھی یہی بات ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس قسم کے سامان رکھے ہیں جنکو ہم نہیں جانتے، لیکن یہ جانتے ہیں کہ اگر مایوسی ہو۔تو انسان کامیاب نہیں ہوتا۔اور اگر مایوس نہ ہو تو ایسے سامان پیدا ہو جاتے ہیں یا انسان کے جسم میں ہی اس قسم کے تغیرات رونما ہو جاتے ہیں کہ وہ کامیاب ہو جاتا ہے۔اس