خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 219 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 219

جگہ ہے جہاں احمدیت کی تبلیغ منع ہے اور اس پر صداقت کے دروازے بند ہیں۔اس لیے صداقت کے قیام کے لیے گورنمنٹ کی فوج میں شامل ہو کر ان ظالمانہ روکوں کو دور کرنے کے لیے گورنمنٹ کی مدد کرنا احمدیوں کا منہ ہی فرض ہے پس کوشش کرو تا تمہارے ذریعہ وہ شاخیں پیدا ہوں جسکی حضرت مسیح موعود نے اطلاع دی ہے۔وہ وقت اب آتا ہے کہ اس ملک میں حضرت صاحبزادہ عبداللطیف شید کے قائم کئے ہوئے پودے کو مضبوط کیا جائے۔اور اس کی آبیاری کی جائے۔ہمیں کوشش کرنی چاہیئے کہ وہ ملک ظلمت سے نکل کر نور میں آئے اور اللہ تعالیٰ ہیں وہ دن دکھائے کہ حضرت مسیح موعود کے نشانات پورے ہوں اور ہم صداقت کو پھیلا ہوا دیکھیں۔آمین : ا الفضل ۲۷ متى ناقلة )