خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 217 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 217

V1 خدا کے فضل سے صحیح سلامت رہیں گے اور جس کے متعلق خیال کرتے تھے کہ اگر وہ کا بل جائے تو اس کا دعوی جھوٹا ثابت ہو جائے گا۔اس کے متعلق ہم امید رکھتے ہیں کہ مجھدار لوگ اس کی صداقت کا اعتراف کریں گے۔پھر وہ نادان جن کی سرشت میں بغاوت تھی۔کہتے تھے کہ امیر حبیب اللہ ہندوستان کو فتح کریگا۔چنانچہ تھوڑا ہی عرصہ ہوا۔خفیہ خفیہ ایک فارسی نظم شائع کر رکھی تھی۔اس میں لکھا تھا۔کہ امیر حبیب اللہ ہندوستان پر چڑھائی کرکے انگریزوں کو نکال دیا۔اسی وقت ہم نے گورنمنٹ کو اس نظم کی طرف توجہ دلائی تھی جو ضبط کرلی گئی ہے۔اب وہ لوگ جو اس نظم کو بطور پیشگوئی شائع کرتے تھے۔بتائیں کہ امیر حبیب اللہ کہاں۔وہ جو ہے۔اس نے ہندوستان کو کیا فتح کرنا تھا وہ تو اپنے ہی کسی آدمی کے ہاتھ سے مارا گیا۔یہ پیشگوئی تو جھوٹی ثابت ہوئی۔کیونکہ اس کا منبع خدا کا علم غیب نہ تھا۔انہوں نے جو پیش گوئی شائع کی تھی۔اس کا انجام دیکھ لیا ، لیکن اس کے مقابلہ میں حضرت مسیح موعود کی بھی ایک پیشگوئی ہے جو اس وقت تک نہایت ہی صفائی سے سچی ثابت ہو رہی ہے۔اور اب پھر ہو گی۔آپ نے جہاد کے خلاف فتویٰ شائع کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ یہ حکم سن کے بھی جو لڑائی کو جائے گا وہ کافروں سے سخت ہزیمت اٹھائے گا لے۔۔۔یہ ایک پیشگوئی ہے جس نے اس وقت کئی بار اپنی صداقت ظاہر کی ہے اور پھر ظاہر کرے گی۔امیر حبیب اللہ خاں بیچارے کی طرف شریر اور مفسد لوگوں نے وہ بات منسوب کی جو اس کے وہم وخیال میں بھی نہ تھی۔اس کے خواہ کتنے ہی جرم ہوں جن کے باعث وہ خدا کی نظر سے گر گیا۔اور مغضوب ٹھہرا۔مگر اس میں شک نہیں کہ اس نے ان عہدوں کو جو گورنمنٹ انگریزی کے ساتھ تھے۔وفاداری سے نبھایا۔پس اس کی طرف اس کے علم کے بغیر ایسی باتی منسوب کی گئیں جن کا نتیجہ لوگوں کی بیوقوفی سے اس کے حق میں تباہ کن نکلا۔کیونکہ جب خدا کے مقابلہ میںکسی کو کھڑا کیا جائے تو خدا اسکی کچھ پرواہ نہیں کرتا۔لوگ کہا کرتے ہیں (حضرت مرزا صاحب کی پیشگوئیاں اٹکل پچو ہوتی ہیں۔مگر وہ دیکھیں کہ اٹکل پچوپیشگو تیاں ان کی اپنی ہیں۔وہ کہتے تھے کہ امیر حبیب اللہ انگریزوں کو قتل کریگا۔اور ہندوستان سے نکال دیا۔مگر انگریز تو زنده موجود ہیں۔امیر حبیب اللہ کہاں گیا۔وہ کہا کرتے تھے۔یہ ہندوستان ہے۔کابل میں چلو ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ص ۳ ادة