خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 39 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 39

خطبات محمود جلد (5) ۳۹ اسی کے سر پر ہے اور اس کے سوا اور کوئی نہیں ہے جس نے یہ کام کرنا ہے۔پھر وہ ہر ایک قربانی کے لئے تیار رہے۔جب قوم کی ایسی حالت ہو جائے گی تو خدا تعالیٰ سے انعام پر انعام ملنے شروع ہو جائیں گے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے ملنے والے انعام بہت عجیب چیز ہوتے ہیں ان کے ملنے سے پہلے انسان ان کو سمجھ ہی نہیں سکتا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔لا عين رأت ولا اذن سمعت ولا خطر على قلب بشر ا کہ خدا تعالیٰ کے انعام ایسے ہیں کہ جو نہ کسی نے دیکھے اور نہ سُنے اور نہ کسی کے دل میں ان کے متعلق خیال آیا اسی طرح خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا أُخْفِي لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (السجده : ۱۸) کہ انسان کو اس چیز کا پتہ ہی نہیں جسے خدا نے اس کی آنکھوں کی ٹھنڈک تیار کیا ہے اس کو اس کا علم ہی نہیں لیکن افسوس۔کہ خدا تعالیٰ کے انعاموں کے حاصل کرنے کی بہت کم لوگ کوشش کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ اپنے فضل اور رحم کے ماتحت آپ سب لوگوں کو کامل ایمان کے درجہ پر پہنچائے تاتم خدا کے مقابلہ میں کسی چیز کی پروانہ کرو۔بخاری کتاب التفسیر ومسلم کتاب الجنۃ وصفة نعیمہا۔الفضل ۲۲ فروری ۱۹۱۶ء)