خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 211 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 211

خطبات محمود جلد (5) ۲۱۱ تو کوئی حرج نہیں۔لیکن اصل وفاداری اور ہمدردی اسی کا نام ہے جو دل سے کی جائے۔گورنمنٹ چونکہ انسانوں کا مجموعہ ہے اور انسان دل کی حالت کو معلوم نہیں کر سکتے۔اس لئے جلسے کرنا کوئی معیوب بات نہیں مگر حقیقی و فاداری اسی کا نام ہے کہ گورنمنٹ کے لئے دعا کی جائے۔اور پوشیدہ طور پر یہ کوشش کی جائے کہ جس طرح اس نے ہمیں موقعہ دیا ہے کہ ہم اپنے دین کی اشاعت کر رہے ہیں اس طرح خدا تعالیٰ اسے موقعہ دے کہ یہ اپنی سلطنت کی توسیع کر سکے۔اور جس طرح اس نے ہماری دینی رنگ میں حفاظت کی ہے اسی طرح خدا تعالیٰ اس کی دنیاوی رنگ میں حفاظت کرے۔بلکہ دین میں بھی اسی راستہ پر چلائے جس پر ہم چل رہے ہیں۔اس میں شک نہیں کہ موجودہ جنگ دنیا میں عذاب کے طور پر آئی ہے۔اور خدا تعالیٰ اس طرح اپنا جلال ظاہر کر رہا ہے۔کیا خدا تعالیٰ دعا کرنے سے اپنے جلال کا اظہار چھوڑ دے گا۔ہاں اس سے یہ ہوگا کہ جب دنیا دعاؤں کے ذریعہ خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو جائے گی تو پھر اس کو کیا ضرورت ہے کہ ہلاک کرے۔آپ لوگ دعائیں کریں کہ جس طرح گورنمنٹ نے ہم پر احسان کئے ہیں۔اسی طرح خدا تعالیٰ ان پر کرے اور ہمارے دل ہمیشہ اپنے محسن کے لئے شکر گزار ہوں۔ناشکر گزار نہ ہوں۔تا خدا تعالیٰ کے اور فضلوں اور انعاموں کے جاذب بن جائیں۔(الفضل ۱۹ اگست ۱۹۱۷ء)