خطبات محمود (جلد 5) — Page 606
خطبات محمود جلد (5) 83 اشاعت اسلام کے لئے زندگی وقف کرنے کی تحریک (فرمودہ کے ردسمبر ۱۹۱۷ء) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے آیہ شریفہ ولتكن منكم امة يدعون الى الخير ويا مرون بالمعروف وينهون عر المنكر واولئك هم المفلحون پڑھی اور فرمایا: (آل عمران : ۱۰۵) میں نے پچھلے خطبہ جمعہ میں۔اس وقت جو مسلمانوں کی حالت ہو رہی ہے۔اور جس طرح وہ محتاج ہیں کہ انکی دینی تربیت کی جائے۔اور اسلام جن مشکلات سے گزر رہا ہے۔اور احمد یہ جماعت کا جو فرض ہے۔وہ بیان کیا تھا۔آج میں اس انتظام اور طریق عمل کے متعلق کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں جس کے ذریعہ ہمارا یہ فرض آسانی کے ساتھ پورا ہوسکتا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ جو کام ہمارے سامنے ہے۔اسکی اہمیت اور شوکت کا اندازہ لگانا انسانی طاقت سے بالا ہے۔کس قدر تاریکی کی طاقتیں ہمارے مقابلہ میں کام کر رہی ہیں۔جونور کومٹا دینا چاہتی ہیں۔ہمیں جس قدر علم واقعات سے ہو سکتا ہے۔وہ ہمیں ہشیار کر دینے کے لئے کافی ہے۔ہمارے مقابلہ والے تعداد کے لحاظ سے۔علوم کے لحاظ سے۔جو ظاہر سے تعلق رکھتے ہیں۔مال کے لحاظ سے غرض کسی حیثیت سے بھی دیکھا جائے۔دشمنوں کے مقابلہ میں ہماری کوئی حیثیت ہونا تو الگ رہا ہم کوئی جماعت کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔پھر اربوں آدمی ہیں جنہیں ہم کو