خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 242 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 242

خطبات محمود جلد ۴ ۲۴۲ (۵۱) اصل دولت صداقت اور راستی ہے اس کی حفاظت کرو (فرموده ۱۱۔دسمبر ۱۹۱۴ء) سال ۱۹۱۴ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔دنیا میں دو قسم کے انسان ہوتے ہیں۔ایک وہ جنہیں محنت اور کوشش کے ساتھ سامان زندگی مہیا کرنے پڑتے ہیں اور ایک وہ جنہیں مہیا کئے کرائے سامان مل جاتے ہیں۔ہر ایک وہ انسان جس کے پاس بہت سی دولت اور مال ہو، بہر حال انہیں دو قسم کے لوگوں میں سے ایک قسم میں شامل ہوگا۔یا وہ غریب ماں باپ کے گھر پیدا ہوا ہو گا اور اس نے اپنی محنت اور کوشش سے دولت کمائی ہوگی یا یہ کہ وہ دولت مند گھرانے کی میں پیدا ہوا ہوگا اور اس کو ورثہ اور ترکہ میں دولت ملی ہوگی اور وہ ہلا کسی قسم کی محنت اور کوشش کے اس دولت سے فائدہ اٹھا رہا ہو گا۔اسی طرح جو غرباء ہیں ان کی بھی دو ہی قسمیں ہیں۔یا تو وہ ایسے لوگ ہوں گے جن کے ماں باپ غریب تھے اور اس غربت کی وجہ سے وہ غریب ہی رہے یا ایسے ہوں گے جن کے ماں باپ تو بڑے دولت مند اور بڑے مالدار تھے مگر وہ اپنی بیوقوفی ، اپنی نا لا کھتی ، اور اپنی کوتاہ اندیشی سے ی اسراف کرنے کی وجہ سے مفلس غریب اور نادار ہو گئے ہوں گے۔ان دو اقسام کے سوا تیسری کوئی قسم نہیں ہو سکتی۔ان دونوں قسم کے لوگوں میں سے ایسے لوگ جو غریب والدین کے گھر پیدا ہوئے اور انہوں نے دنیا میں کوئی ایسا کام نہ کیا جس سے ان کی دولت مال ، عزت آبرو بڑھتی اور انہوں نے خدا تعالیٰ کے دیئے ہوئے قومی سے کوئی فائدہ نہ اٹھایا ، اچھے اور کسی کی تعریف کے قابل نہیں ہیں۔مگر بہت ہی خراب ہیں وہ لوگ جنہوں نے خدا تعالیٰ کی دی ہوئی دولت اور مال کو ضائع کر دیا اور غریب اور