خطبات محمود (جلد 4) — Page 155
خطبات محمود جلد ۴ ۱۵۵ (۳۵) انسان بہت سے سوال کر کے اپنے آپ کو مشکل میں ڈال دیتا ہے (فرموده ۱۴۔اگست ۱۹۱۴ ء ) سال ۱۹۱۴ء حضور نے تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد درج ذیل آیات کی تلاوت کی:۔وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ إِنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَذْبَحُوا بَقَرَةً قَالُوا اتَّتَّخِذُنَا هُزُوًا قَالَ أَعُوذُ بِاللهِ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْجَهِلِينَ قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنَ لَّنَا مَا هِيَ قَالَ إِنَّهُ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٌ لَّا فَارِضٌ وَلَا بِكُرُ عَوَانٌ بَيْنَ ذلِكَ فَافَعَلُوا مَا تُؤْمَرُوْنَ قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنُ لَنَا مَا لَوْنُهَا قَالَ إِنَّهُ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَة صَفْرَاء فَائِعٌ لَّوْنَهَا تَسُرُ النَّاظِرِينَ قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّن لنا ما هى إن الْبَقَرَ تَشَابَهَ عَلَيْنَا وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللهُ لَمُهْتَدُونَ۔قَالَ إِنَّهُ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٌ لا ذَلُول تُثِيرُ الْأَرْضَ وَلَا تَسْقِي الْحَرْثَ مُسَلَّمَةٌ لَّا شِيَةَ فِيهَا قَالُوا الْآنَ جِئْتَ بِالحَقِّ ۚ فَذَبَحُوْهَا وَمَا كَادُوا يَفْعَلُونَ پھر فرمایا:۔ایک ادب کا طریق اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کیلئے بیان فرمایا ہے۔انسان بہت سے سوال کر کے اپنے آپ کو مشکل میں ڈال لیتا ہے۔یہاں فرمایا ہے ایک گائے کے ذبح کرنے کا یہود کو حکم دیا گیا تھا۔انہوں نے بجائے اس کے کہ حکم کی تعمیل کرتے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو