خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 154 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 154

خطبات محمود جلد ۴ ۱۵۴ سال ۱۹۱۴ء تو اس لئے رکھا گیا ہے کہ سب اکٹھے ہو کر ایک دوسرے کی حالت کو دیکھیں اور خطیب جو کچھ ضرور یات اور حالات کو مد نظر رکھ کر کہے اس سے نصیحت اور فائدہ حاصل کریں۔اللہ تعالیٰ ہم کو توفیق دے کہ ان احکام پر چلیں اور صرف چلیں ہی نہ بلکہ ان کے اصل مغز تک پہنچ جائیں جمعہ تو بہت لوگ پڑھتے ہیں مگر جو اس کی غرض اور غایت ہے یعنی اتحاد اور روحانی ترقی ، خدا کرے کہ وہ ہمیں حاصل ہو اور ہم خدا تعالیٰ کے انعامات کے مورد ہوں۔ل البقرة : ٦٦٦ الفضل ۱۳۔اگست ۱۹۱۴ ء )