خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 288 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 288

خطبات محمود جلد ۴ ۲۸۸ سال ۱۹۱۵ء ہلاک نہیں ہو سکتی ہے چند رویا اور کشوف دیکھنے والے تو قادیان میں سے ہی پیش کئے جاسکتے ہیں۔کیا ان میں سے کسی کی نسبت رسول کریم سایا ہی تم نے خبر دی ہوئی تھی۔اصل بات یہ ہے کہ صداقت کے انکار کی وجہ سے ان کی عقل پر پردے پڑ گئے ہیں اور یہ جو کچھ لکھ رہے ہیں یہ اسی صداقت کے انکار کا نتیجہ ہے۔اگر کوئی سوچنے والا ہو تو ہماری صداقت کیلئے یہ بھی ایک بہت بڑا نشان ہے کیونکہ اگر صداقت ان کے پاس ہوتی تو ان کے قدم اس طرف کیوں اٹھتے جدھر سے خدا اور اس کے رسول آنحضرت صلی یتیم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہتک ہوتی۔كَلَّا بَلْ رَانَ عَلى قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ۔ایک صداقت کے انکار کرنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کے دلوں پر جھوٹ اور باطل پرستی نے قبضہ کر لیا اس لئے وہ کہیں سے کہیں جا پڑے۔تم اس سے نصیحت حاصل کرو اور اچھی طرح اس کو سمجھو اپنے افعال اور اقوال میں اس بات کو مد نظر رکھو۔بہت لوگ ہنسی میں بعض باتوں کو ٹال جاتے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ جب کسی بات کی بنیاد رکھی جائے گی تو آہستہ آہستہ اس پر عمارت بنائی جائے گی۔اللہ تعالیٰ کیلئے انسان کا دل شیشے کی طرح ہے۔ایک دفعہ مجھے دکھایا گیا کہ انسان کا دل خدا کیلئے شیشے کی طرح ہے جب شیشہ خراب ہو جاتا ہے اور اس میں شکل اچھی طرح نظر نہیں آتی۔تو توڑ دیا جاتا ہے۔اسی طرح انسان کا دل جب گندہ ہو جاتا ہے تو اس کو بھی خدا تو ڑ دیتا ہے کیونکہ اس میں خدا کا جلال اور عظمت نظر نہیں آتی پس تم لوگ اپنے دلوں کو اس قابل بناؤ کہ خدا تعالیٰ کی شان و شوکت ان سے دکھائی دے اور اس بات سے ڈرتے اور دوسروں کو ڈراتے رہو کہ کسی صداقت کا انکار ہرگز ہر گز نہیں کرنا چاہیئے خواہ وہ کتنی ہی چھوٹی کیوں نہ ہو۔خدائی فیصلہ کیلئے دعا کرنے میں ایک نشان کے پورا ہونے پر لوگوں نے سستی کر دی ہے لیکن اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ابھی کوئی اور فیصلہ کرے۔غیر مبائعین میں سے ایسے لوگ بھی ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر آنحضرت صلی اینم پر اور خدا تعالیٰ پر سچے دل سے ایمان رکھتے ہیں مگر انہیں یہ یقین دلایا گیا ہے کہ ہم صداقت اور راستی پر ہیں اس لئے وہ ان کے ساتھ ہیں۔تم دعا کرو کہ خدا تعالیٰ انہیں سمجھ دے دے تا ایسا نہ ہو کہ وہ ان میں رہتے رہتے انہیں جیسے ہو جائیں۔تمام جماعت کا یہ فرض ہے کہ دعا کرے کہ وہ لوگ جو صداقت اور راستی سمجھ کر ان کے ساتھ ہیں ، ان کو خدا تعالیٰ جلدی ہدایت دے۔اخباروں والے اس بات