خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 287 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 287

خطبات محمود جلد ۴ ۲۸۷ سال ۱۹۱۵ء انہوں نے حق باتوں کو اساطیر الاولین کہہ کر رد کر دیا۔اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کی نسبت فرماتا ہے۔كَلَّا بَلْ رَانَ عَلَى قُلُوبِهِمْ مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ - کہ ان کے دلوں پر ان کے صداقت کا انکار کرنے اور اسے اساطیر الاولین کہنے سے ایسا زنگ لگ گیا ہے کہ اب وہ دور نہیں ہوسکتا کیونکہ ایک صداقت کا انکار دوسری صداقت کا انکار کرواتا ہے اور اس طرح بڑھتے بڑھتے ضلالت کے گڑھے میں گرا دیتا ہے۔بھلا کوئی ایسی نظیر پیش کی جاسکتی ہے کہ مبائعین میں سے کوئی دہر یہ ہوا ہو۔ہر گز نہیں۔اگر کوئی دہر یہ ہو تو انہیں میں سے جنہوں نے خلافت کا انکار کیا۔بھلا کوئی یہ ثابت کر سکتا ہے کہ مبائعین میں سے کسی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر کوئی حملہ کیا ، ہر گز نہیں۔اگر کوئی حملہ کرنے والے پیدا ہوئے تو انہیں میں سے جنہوں نے خلافت کو اڑانا چاہا تو کیا یہ باتیں ثابت نہیں کرتیں کہ صداقت ہمارے ساتھ ہے اگر ان کے ساتھ صداقت ہوتی تو ان کے ساتھی کیوں دہر یہ ہوتے اور انہی میں سے کوئی یہ کیوں لکھتا کہ مرزا صاحب میں بھی بے شک اتنی شخصیت ضرور تھی کہ ان کو رسول و نبی کہلانے کا شوق ضرور تھا۔حضرت مسیح موعود پر حملہ کرنے والا آنحضرت صلی یا ہیکہ تم اور خدا کو بھی نہیں مانتا کیونکہ جب اللہ تعالیٰ نے ایک ایسے شخص کو مسیح موعود کر کے بھیجا جس میں شخصیت کا غلبہ تھا تو اس نے لوگوں کی اصلاح اس کے ذریعہ کیا کروانی تھی اس نے اپنی شخصیت کو ہی منوایا اور اسی کا اسے شوق تھا۔تو یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر الزام نہیں کیونکہ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو سچا مان کر آپ پر کسی قسم کا الزام لگاتا ہے وہ دراصل خدا تعالیٰ پر الزام لگاتا ہے اور پھر وہ آنحضرت سیلم پر حملہ کرتا ہے۔آنحضرت سلام تومسیح موعود کو حکما وعدلا فرماتے ہیں۔یعنی یہ کہ وہ بچے اور درست فیصلے کرے گا۔لیکن یہ شخص لکھتا ہے کہ مرزا صاحب میں شخصیت ضرور تھی۔پھر جو یہ لکھتا ہے کہ چند الہامات اور کشوف اور غیب کی خبریں بتائی گئیں ، وہ یہ بتائے کہ کیا وہ انسان جس کی خبر خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی سلیم کو دی اور جس کی نسبت حضرت دانیال، حضرت کرشن اور حضرت زرتشت اپنے اپنے زمانہ میں خبر دیتے آئے وہ چند الہامات اور کشوف ہی کا رکھنے والا تھا۔چند الہامات اور کشوف تو مجھے بھی ہوئے ہیں۔کیا اسی انسان کی نسبت یہ خبر دی گئی تھی جس کو چند الہام اور کشوف ہوئے کہ وہ شیطان سے آخری جنگ کرے گا اور کیا اسی کی نسبت آنحضرت صایم کیو ایم نے یہ فرمایا تھا کہ وہ امت جس کے پہلے میں اور اخیر میں مسیح موعود ہو ، و