خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 240 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 240

خطبات محمود جلد ۴ ۲۴۰ سال ۱۹۱۴ء کے فضل سے ہماری جماعت ایسی ہے اور یہی میرا منشاء ہے۔لیکن تم اوروں کو بھی ایسا ہی بنانے کی کوشش کرو۔کیونکہ اگر ان کی وجہ سے امن میں خلل واقع ہوگا تو تمہیں بھی ایسا ہی نقصان پہنچے گا جیسا کہ اوروں کو پہنچے گا۔کئی باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ انسان منہ سے نکال دیتا ہے اور کہتا ہے کہ اظہار رائے ہے لیکن بعض ایسی باتیں نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں اس لئے تمہیں باتوں میں اور خیالات کے اظہار میں محتاط رہنا ہے چاہیئے۔جس وقت کوئی شخص احمدی ہوتا ہے تو اس کو اپنے تمام پہلے والے خیالات قربان کرنے ہوتے ہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ سوائے میری جماعت کے اور کوئی جماعت گورنمنٹ کی وفادار نہیں رہے گی ۲ سو یا د رکھو کہ تمہارا کام با امن رہنا ہی نہیں بلکہ ایسے خیالات اور باتیں جن کے اظہار سے گورنمنٹ کی کسی قسم کی سبکی ہوتی ہو پر ہیز کرنا بھی ہے۔تم ایسی مجلسوں سے الگ رہو جن میں گورنمنٹ کے خلاف باتیں ہوتی ہیں۔۱۹۰۷ء میں جب آریوں میں شورش ہوئی، مجھے خوب یاد ہے کہ حضرت مسیح موعود کا چہرہ اخبار میں یہ خبر پڑھ کر چمک اٹھا اور آپ نے فرمایا کہ ہماری پیشگوئی پوری ہو رہی ہے کہ ان پر مصیبت آئی ہے۔آج اگر حضرت مسیح موعود زندہ ہوتے تو میں سمجھتا ہوں کہ آپ ہر روز اشتہارات شائع کرتے اور گورنمنٹ کی وفاداری کو بار بار دہراتے۔گو اس وقت حضرت مسیح موعود ہم میں موجود نہیں ہیں لیکن آپ کا فیصلہ موجود ہے اور اس فیصلہ کے ہوتے ہوئے اور کسی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ حَكَمًا وَعَدَلًا تھے۔اس وقت تم اپنے عمل سے ثابت کر دکھاؤ کہ حضرت مسیح موعود نے جو کچھ کہا تھا وہ ٹھیک ہے۔مجھے اس بات کی بڑی خوشی ہوئی ہے کہ باہر سے خط آئے ہیں کہ آپ اعلان کیوں نہیں کرتے۔مجھے معلوم ہے کہ ہماری جماعت میں ایسے آدمی موجود ہیں، جو چاہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی بات نہ رہ جائے اور مجھے یقین ہے کہ تمہارے سب کے یہی خیالات ہوں گے لیکن تم اپنے دلوں میں وہ نقشہ بنالو کہ اگر حضرت مسیح موعود اس وقت ہوتے تو آپ جماعت کو کس طرح گورنمنٹ کی وفاداری سے آگاہ کرتے۔اس نے وقت بعض شریر لوگ بعض واقعات کی وجہ سے ملک میں فساد ڈلوانے میں لگے ہوئے ہیں۔ہماری جماعت کی کے لوگوں کو چاہیے کہ ایسے آدمیوں کو سمجھا ئیں کہ تم اپنا ہی نقصان کر رہے ہو۔تم گورنمنٹ کی وفاداری میں آگے بڑھ جاؤ اس میں کوئی شک بھی نہیں ہے کہ جو امن