خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 450 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 450

خطبات محمود جلد ۴ ۴۵۰ سال ۱۹۱۵ء قرآن کا ایک رکوع رکھ دیتے ہیں ، اس کا صحیح ترجمہ کر دیں۔ہم یہ نہیں کہتے کہ وہ عربی عبارت لکھیں یا کوئی منطقی مسئلہ حل کریں بلکہ یہ کہ وہ قرآن کے ایک رکوع کا صحیح ترجمہ کر دیں۔اس سے ہی ان کا علم ظاہر ہو جائے گا اور پتہ لگ جائے گا کہ وہ کیسے عالم ہیں لیکن وہ اس طرف نہیں آئیں گے۔اب میں بتاتا ہوں کہ انہیں لم يبق مِنَ النّبوة إلا المبشرات کے معنے کرنے میں کیا دھوکا لگا ہے۔انہیں وہی دھوکا لگا ہے جو حضرت ابراھیم کے پرندوں کو زندہ کرنے والی آیت کے متعلق غیر احمدیوں کو لگا ہے۔وہاں آتا ہے کہ چار پرندے لے اور ہر ایک پہاڑ پر ان کا ایک جزور کھ دے۔غیر احمدی اس سے یہ سمجھتے ہیں کہ جز و ٹکڑا ہوتا ہے۔اس لئے حضرت ی ابراہیم نے ان جانوروں کا قیمہ کیا اور پھر تھوڑا تھوڑا ہر ایک پہاڑ پر رکھ دیا۔لیکن انہیں معلوم نہیں کہ جماعت کا جزو اس کے افراد ہوتے ہیں نہ کچھ حصہ۔استثناء دو قسم کا ہوتا ہے۔اگر شے واحد سے استثناء ہو تو اس کے حصے اور ٹکڑے مراد ہوتے ہیں اور جب مجموعہ سے اور جماعت سے استثناء ہو تو اس کے معنی افراد کے ہوتے ہیں۔مثلاً ہم یہ کہیں کہ سو آدمی بیمار تھے ان میں سے نہیں بچا مگر ایک حصہ۔تو اس کے یہ معنے نہیں کہ سو آدمیوں میں سے ایک کی ٹانگ ، ایک کی آنکھ، ایک کا کان بچ رہے ہیں بلکہ یہ کہ دس ہیں یا تیں یا چالیس آدمی بچ گئے ہیں۔لیکن لر یہ کہیں کہ ایک لاش کو جانور کھا گئے ہیں مگر اس کا ایک حصہ بیچ رہا ہے تو اس سے مراد اس کا ہاتھ یا پاؤں یاران بچ گئی ہے۔پس جب استثناء شے واحد سے ہو تو اس سے مراد اس کا جزو ہوتا ہے اور جب استثناء جنس سے ہو تو اس کا ایک حصہ ہوتا ہے اس بات کے نہ سمجھنے سے خواجہ صاحب نے ڈینگ ماری ہے اور کہا کہ میاں صاحب نے علمی غلطیاں کی ہیں۔دراصل یہ فقره که لَمْ يَبْقَ مِنَ النّبُوَّةِ اِلَّا المُبشرات اسی طرح کا ہے جس طرح کہا جائے کہ پانی میں سے نہیں بچا مگر جو لوٹے میں ہے۔اس سے مراد جنس ماء سے ہے۔اور اس کے یہ معنے نہیں کہ لوٹے میں جو ہے وہ پانی نہیں۔ایک چیز کی مختلف اقسام ہوتی ہیں اور ان سب کے مجموعے کا ایک نام ہوتا ہے اور کبھی درجے کے لحاظ سے اقسام ہوتی ہیں۔اور ایک کے اوپر دوسرا اور تیسرا درجہ ہوتا جاتا ہے لیکن ہر ایک درجہ کا نام ایک ہی ہوتا ہے۔اس کی مثال علم طب کی ہے اس کی ایک قسم سرجری ہے اور ایک قسم علاج ابدان۔دوائیوں سے اور ایک بیطرہ ہے۔سرجری علم جرحی سے علاج کرنے کو کہتے ہیں اور بیطرہ چوپایوں کے علاج کا نام ہے۔اب کہیں