خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 451 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 451

خطبات محمود جلد ۴ ۴۵۱ سال ۱۹۱۵ء یہ ذکر ہو کہ لَمْ يَبْقَ مِنَ الطَّبِ الْيُوْنَانِيَّةِ إِلَّا بِيْطَرَةِ تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ طب یونانی سے نہیں رہا مگر طب کی قسم بیطرہ۔اور اس سے یہ کبھی مراد نہیں لی جائے گی کہ طب کی جو بیطرہ قسم ہے وہ بھی نہیں رہی یا وہ طلب ہی نہیں یا یہ کہ حیوانوں کا جو ڈاکٹر ہوتا ہے وہ ناقص ڈاکٹر ہے۔پھر اسی طرح کی ایک اور مثال ہے اور وہ یہ ہے کہ سول سروس کی نوکری میں سب سے چھوٹا درجہ اسسٹنٹ کمشنر کا ہے۔اس سے بڑھ کر ڈ پٹی کمشنر اس سے بڑھ کر کمشنر۔اس سے بڑھ کر فنانشل کمشنر اور اس سے بڑھ کر لنفنٹ گورنر کا درجہ ہے۔اب کوئی کہے کہ سول سروس میں سے کوئی پوسٹ باقی نہیں رہی مگر اسٹنٹ کمشنری۔تو اس کے یہ معنے نہیں ہوں گے کہ یہ سول سروس ہی نہیں بلکہ یہ کہ سب سے چھوٹا درجہ جو سول سروس کا ہے وہ باقی رہ گیا ہے اور بڑے درجے نہیں رہے یا کوئی کہے کہ سول سروس میں سے نہیں باقی رہا مگر کمشنری کا درجہ تو اس کے یہ معنی نہ ہوں گے کہ ایک کمشنر سول سروس کا ممبر نہیں ہوتا۔تو نبوت کے بارے میں ان لوگوں کو یہ دھوکا لگا ہے کہ انہوں نے فرض کر لیا کہ جو شریعت لائے وہی نبی ہوسکتا ہے ورنہ نہیں۔پس جبکہ نبوت کو صرف ایک قسم پر محدود کر دیا تو لم يبق سے یہ نتیجہ لا ز ما نکالنا پڑا کہ جب نبوت صرف ایک قسم کی ہے تو اب جو کچھ باقی ہے وہ کوئی جز وہی ہونا چاہئیے نہ کہ گل۔حالانکہ بنائے دعوئی ہی فاسد ہے۔اگر نبوت صرف شریعت لانے کا نام ثابت ہو تب تو یہ دعوی ہو سکتا ہے لیکن جبکہ یہی ثابت نہیں تو اس حدیث کے وہ معنے درست ہی نہیں جو خواجہ صاحب کرتے ہیں۔ہما را دعوی ہے کہ نبوت کئی ھے قسم کی ہے جن میں سے دو موٹی قسمیں تشریعی نبوت اور غیر تشریعی نبوت ہیں جن کا ثبوت قرآن کریم اور تاریخ سے کافی طور پر ملتا ہے۔پس لَمْ يَبْقَ مِنَ النَّبوة کے یہ معنی ہوں گے یہ اقسام نبوت میں سے مبشرات والی نبوت یعنی بلا شریعت نبوت باقی رہ گئی ہے نہ یہ کہ نبوت باقی ہی نہیں رہی۔مَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِینَ کی آیت میں خدا تعالیٰ نے بتادیا ہے مرسلوں کا کام ہی یہ ہے کہ وہ مبشر اور مندر ہوتے ہیں۔یعنی المبشرات ہی نبوت ہیں۔ہاں نبوت کی دو بڑی قسمیں ہیں ایک تشریعی اور ایک غیر تشریعی یعنی ایک وہ جس میں مبشرات اور شریعت ہو اور ایک وہ جس میں صرف مبشرات ہوں۔اور رسول اللہ نے فرمایا کہ لَمْ يَبْقَ مِن النّبُوَّةِ إِلَّا الْمُبَيِّرَاتِ نبوت کے اقسام میں سے باقی نہیں رہا مگر مبشرات۔یعنی