خطبات محمود (جلد 3) — Page 526
خطبات محمود ۵۲۶ جلد سوم مگر ایسا کرنے کا نتیجہ ظاہر ہے یعنی نسل انسانی مٹ جاوے گی یا متقی نیک اور پاکباز لوگ دنیا میں بے نسل رہ جائیں گے اور ہمیشہ گندے لوگوں سے ہی نسل چلے گی۔پس اگر شادی بری چیز ہے اور نیک وہ ہے جو شادی نہ کرے تو نیکیوں کی نسل کا دنیا سے خاتمہ ہو جائے گا اور صرف بدوں کی نسل باقی رہ جائے گی اور اگر تجرد اچھی چیز ہے تو مانا پڑے گا کہ انسان قائم رکھے جانے کے قابل نہیں اور اگر اس دنیا میں رکھے جانے کے قابل نہیں تو پھر اگلے جہان میں اس کے زندہ رکھنے میں کوئی حکمت ہی باقی نہیں رہتی۔اور اگر اعلیٰ اور بہتر انسان اسے مانا جائے جو شادی نہ کرے تو اس کا یہ مطلب ہوگا کہ دنیا میں گھٹیا درجہ کے لوگوں کی نسل قائم رہے اور نیک لوگوں کی فنا ہو جائے حالانکہ ایسا تو عام دنیا دار لوگ بھی نہیں کرتے۔دنیوی حکومتیں بھی ایسے انتظامات کرتی ہیں کہ سانڈ وغیرہ اچھی نسل کے رکھے جائیں تا عمدہ جانور مہیا ہو سکیں ردی اور بیمار جانوروں کی نسل کو محفوظ نہیں رکھا جاتا بلکہ نسل کشی کے لئے اعلیٰ درجہ کے سانڈ رکھے جاتے ہیں۔اسی طرح بیج وغیرہ بھی اعلیٰ قسم کے رکھے جاتے ہیں ادنیٰ نہیں۔پھر یہ کس طرح ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ ہو کہ نیک لوگ تو دنیا سے مٹ جائیں اور بروں کی نسل جاری رہے۔انسان کے لئے جو مذہب تجرد کو بہتر قرار دیتا ہے وہ گویا یہ چاہتا ہے کہ دنیا میں نسل ادنی درجہ کے لوگوں سے چلائی جائے صرف اسلام ہی ایک ایسا مذ ہب ہے جو تجرد کے خلاف اور جس نے شادی کو ضروری قرار دیا ہے اور یہ اسلام کی ایک بہت بڑی فضیلت دوسرے ادیان پر ہے اور یہ نہایت درجہ کا فلسفہ ہے جس پر مسلمانوں نے بھی غور نہیں کیا۔جب اللہ تعالیٰ نے نسل انسانی کو ایسا اہم قرار دیا ہے اور انسان کی ذات میں بہت خوبیاں رکھی ہیں تو تجرد اختیار کرنے یا اس کی حوصلہ افزائی کرنے کے یہ معنی ہوں گے کہ ان خوبیوں کو دنیا سے ضائع کر دیا جائے حالانکہ انسان کا یہ فرض ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ودیعت کردہ خوبیوں کو دنیا میں نمایاں کرنے کا سامان کرے اور بہتر سامان کرے اس لئے ہمارا فرض ہے کہ اس چیز کو قائم رکھنے کی کوشش کریں جس کے لئے نسل انسانی کو پیدا کیا گیا ہے۔جب ہم ایک طرف تسلیم کرتے ہیں کہ پیج عمدہ ہونا چاہئے تو یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ دوسری طرف وہ احتیاطیں نہ برتیں جن سے بہتر غلہ پیدا ہو سکے۔اس لئے ایک طرف تو شادی ضروری ہے اور دوسری طرف شادی کرتے وقت اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ جو ڑا عمدہ ہو اور تعلق ایسا ہو جو دین و دنیا دونوں لحاظ سے اچھا ہو۔بے جوڑ شادیوں کے نتائج ہمیشہ برے نکلتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے جو جوڑ لگائے ہیں دیکھو ان میں